ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افسران کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں کل لاہور کی ضلعی کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گرفتار افسران کی جانب سے معروف سینیئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوں گے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر ملزمان نے اپنے قانونی دفاع کے لیے میاں علی اشفاق کو وکیل مقرر کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔
انوار الحق بے اختیار وزیر اعظم ، وہ کوئی PRO بھی نہیں لگا سکتے، سردار تنویر الیاس
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
ملتان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار
ملتان سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان زون نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں سی سی ڈی کا ملازم بھی شامل ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ملازم نے یونان ملازمت کا جھانسا دے کر 37 لاکھ 40 ہزار روپے لیے تھے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سی سی ڈی بہاولپور میں تعینات تھا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے شہری کو فرانس میں ملازمت کا جھانسا دے کر 18 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان رقم وصولی کے بعد روپوش ہوگئے تھے، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔