کراچی، نیوی ملازم کو کچل کر فرار ہونیوالا ٹریلر کا ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیوی ملازم محمد قاسم دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے دو روز قبل نیوی کے ملازم کو کچل کر فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے 25 اکتوبر 2025ء کو سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب نیوی ملازم 37 سالہ محمد قاسم کو کچل کر ہلاک کرکے فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نوحید میمن کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیوی ملازم محمد قاسم دوران علاج دم توڑ گیا تھا، واقعے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم (ڈرائیور) کی شناخت بابر کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم سے حادثے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل نیوی ملازم
پڑھیں:
راولپنڈی کے گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید میں واقع ایک گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اہلکاروں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ سے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔اہلخانہ کے مطابق گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ پر لگی تھی، دوران چارجنگ اچانک آگ لگ گئی اور پھیل گئی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ریسکیو کی 3 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 8 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
کراچی میں سکول وین میں آگ لگ گئی، 6 بچے جھلس کر زخمی
مزید :