کراچی؛ نیوی ملازم کو کچل کر فرار ہونے والا ٹریلر کا ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کراچی:
مواچھ گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس نے دو روز قبل نیوی کے ملازم کو کچل کر فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے 25 اکتوبر 2025 کو سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب نیوی ملازم 37 سالہ محمد قاسم ولد محمد یعقوب کو کچل کر ہلاک کرکے فرار ہونے والے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نوحید میمن کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نمبر TLH-975 ڈرائیور موٹر سائیکل نمبر KGY-3134 سوار کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیوی ملازم محمد قاسم دوران علاج دم توڑ گیا تھا، واقعے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم (ڈرائیور) کی شناخت بابر ولد عبد الغفار کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم سے حادثے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فرار ہونے
پڑھیں:
راولپنڈی: 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی کی تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میرے بیٹے سے زیادتی کی، کہوٹہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر نے کہا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔