data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوڈان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے امن مشن کے چھ اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ہفتے کے روز سوڈان کے خطے کوردوفان میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں بنگلادیشی یو این امن دستے کے چھ ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

حملے میں کوردوفان ریجن میں قائم اقوام متحدہ کے مشن کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید چھ اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کا تعلق بھی بنگلادیش سے ہے۔

بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمی بنگلادیشی اہلکاروں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن مشن کے اہلکاروں پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے ناقابلِ جواز ہیں اور انہیں جنگی جرائم کے زمرے میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

سوڈانی فوج نے اس حملے کا الزام باغی گروہ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) پر عائد کیا ہے، جبکہ آر ایس ایف کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان گزشتہ دو برس سے زائد عرصے سے خانہ جنگی جاری ہے، جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے مشن کے

پڑھیں:

نیروبی: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-8-11

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں ڈرون حملہ، اقوام متحدہ کے امن مشن کے 6 بنگلادیشی اہلکار جاں بحق
  • سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے اڈے پر دہشت گرد حملہ، 6 بنگلہ دیشی امن اہلکار شہید
  • سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 ارکان جاں بحق
  • سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 بنگلادیشی اہلکار جاں بحق
  • اقوام متحدہ کے اجلاس میں عالمی برادری کا افغان طالبان رجیم کو دو ٹوک انتباہ
  • روس کا یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ‘ نیوکلیئر پاور پلانٹ بچ گیا
  • نیروبی: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں
  • سوڈان میں عسکریت پسندوں کا اقوام متحدہ کے اڈے پر حملہ، 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق
  • افغانستان میں خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں، اقوام متحدہ