دالبندین باجوڑ ، 7دہشتگر دہلاک نوشکی اہلکاروں پر حملہ 2شہید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد‘راولپنڈی‘باجوڑ‘نوشکی ‘شمالی وزیرستان( خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نیٹ نیوز) بلوچستان اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک‘ کئی زخمی ہو گئے۔ اور شمالی وزیرستان میں خوارج نے گاڑی کوآگ لگاد ی جس کے نتیجے میں6 شہری زندہ جل گئے۔ نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔ صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ اہم کامیابی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجیوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجی دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کر دیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی۔ جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا‘ جس کے نتیجے میں ایک خوارجی ہلاک اور دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلئیر کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے اور اچانک فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ غریب آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے سپاہی رزاق اور سپاہی عبداللہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر دہشت گردی یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر شمالی وزیرستان میرعلی میں گاڑی کو آگ لگا دی جس میں موجود چھ افراد زندہ جل گئے۔ فتنہ الخوارج نے دہشت پھیلانے کے لیے ظلم کی انتہا کر دی اور بھتہ نہ دینے پر ایک گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔بنوں سرہ درگربنگلہ میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا‘پولیس کے مطابق بروقت بھرپو ر جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے ‘ حملے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کی ذرائع کے مطابق سکیورٹی ذرائع کے نتیجے میں فورسز نے کے علاقے ہو گئے کر دیا
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی دالبندین میں کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
فورسز نے دالبندین بلوچستان میں ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان دالبندین دہشتگرد ہلاک دہشتگردی سیکیورٹی فورسز کارروائی وی نیوز