Jasarat News:
2025-10-23@00:39:49 GMT

حادثات وواقعات میں6افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

حادثات وواقعات میں6افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت میں خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق پریڈی کے علاقے شہید ملت روڈ میڈیکیئر ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں 18سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12 میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ متوفی کی شناخت 45 سالہ عظیم کے نام سے کی گئی،واقعہ کام کے دوران زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ متوفی محنت کش بتایا جاتا ہے۔ ساحل کے علاقے سی ویو دو دریا عمار ٹاور کے دیوار کا ملبہ گرنے سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی ابراہیم حیدری چوک پی ایف میوزیم کے قریب گھر سے پھندا لگی 17سالہ عزیر ولد عزیز نامی نوجوان کی لاش ملی ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: متوفی کی کی لاش

پڑھیں:

پاک افغان بارڈر کے قریب سکول وین حادثے کا شکار

سٹی 42:لوئر دیر میں  پاک افغان بارڈر کے قریب  مسکینی میں سکول وین  حادثے کا شکار ہوگئی ۔
سکول کے ایک درجن سے زیادہ طلبہ   زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس میں تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 46 افراد ہلاک
  • کچے کے علاقے میں 72 ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
  • 18 لاکھ ایکڑ سے زاید رقبے پر مینگروز کے درخت لگادیے گئے
  • کراچی: زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق
  • غیرملکی فنڈنگ کا الزام، سابق فرانسیسی صدر کو 5 سال قید کی سزا، جیل منتقل
  • ہینڈ گرینڈ برآمدگی کیس ، مذہبی جماعت کی 2خواتین 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • بی ایچ وائی اسپتال کی جانب سے پنک ربن مہم کے تحت خواتین کیلیے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کیلیے منعقد سیمینار میں شریک خواتین ڈاکٹرز کا گروپ فوٹو
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق
  • پاک افغان بارڈر کے قریب سکول وین حادثے کا شکار