کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرکے متعدد پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد  نے ایک کارروائی کرتے ہوئے  کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر  کو گرفتار کرلیا۔ملزم رضوان عرف شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا  ہے، جس کے قبضے سے متعدد جعلی دستاویزات اور پاسپورٹ بر آمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم ایف آئی اے کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم نے  کینیڈا میں ملازمت کا جھانسا دے کر متعدد لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ملزم نے مہربان انٹرپرائز کے نام سے اسلام آباد میں جعلی کمپنی بنا رکھی تھی۔ ملزم نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسا دے کر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ہتھیائے، جس کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس دوران دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں ملوث

پڑھیں:

غیرقانونی کرنسی کا دھندہ , کراچی میں کارروائی,مرکزی ملزم گرفتار

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری  ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا. ملزم غلام مصطفی کو کراچی کے علاقے فورم مال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے. ملزم کے قبضے سے 31 ہزار 100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے.گرفتار ملزم سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا. ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، کروڑوں کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 گرفتار
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی منشیات اسمگل گرفتار
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکو گرفتار
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
  • غیرقانونی کرنسی کا دھندہ , کراچی میں کارروائی,مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار