Express News:
2025-10-15@20:09:23 GMT

کراچی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری  ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم غلام مصطفی کو کراچی کے علاقے فورم مال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 31 ہزار 100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے،گرفتار ملزم سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ایف آئی اے

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ،وسطی کے رہائشی علاقوں کی تنگ گلیوں میں غیر قانونی تعمیرات

ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی ملی بھگت نے شہری مسائل کو سنگین بنادیا،متعلقہ محکمے خاموش
لیاقت آباد کی رہائشی گلیوں میں ، 8/539، ،9/183، پر خلاف ضابطہ کمرشل تعمیرات
وسطی کے رہائشی علاقوں کی تنگ گلیوں میں رہائشی پلاٹوں کو غیرقانونی طور پر کمرشل پورشن یونٹس میں تبدیل کرنے کا غیرقانونی سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔اس خلاف ضابطہ عمل نے نہ صرف علاقے کے رہائشی ماحول کو تباہ کر دیا ہے بلکہ ٹریفک جام، آلودگی اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے سنگین مسائل میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔ زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس سب کے پیچھے محکمانہ غفلت نہیں بلکہ انتظامیہ کی ملی بھگت کے گہرے شبہات ہیں ۔مقامی رہائشی اور کاروباری افراد اس بات پر متفق ہیں کہ یہ غیرقانونی کام بغیر ’’سرپرستی‘‘ کے ممکن نہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی رہائشی، ثناء اللہ کا کہنا ہے ، ’’ہم نے کئی بار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں شکایتیں درج کروائیں۔ ایک دو بار تو ٹیمیں آئیں بھی، انہوں نے کچھ توڑ پھوڑ بھی کی، مگر اگلے ہی دن سب کچھ دوبارہ ویسے کا ویسا ہو چکا ہوتا ہے ۔یہ محض شوٹنگ ہے عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ‘‘۔مقامی ذرائع کے مطابق، مختلف بلاکس کے لیے مخصوص اہلکاروں اور ایجنٹوں کا ایک نیٹ ورک موجود ہے جو ان غیرقانونی سرگرمیوں کو ’’کنٹرول‘‘ کرتا ہے ۔ نئے کمرشل یونٹس کے لیے ’’ایک ساتھ بیٹھ کر حل‘‘ نکالا جاتا ان حالات میں عام شہری بے بس اور مجبور ہیں۔لیاقت آباد نمبر 9کے ایک رہائشی عمران شیخ کا کہنا ہے ۔ ’’اب ان ڈیزائنر بوٹیک، کپڑوں کی فیکٹریوں اور چھوٹے شو رومز کی وجہ سے تو پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے‘‘ ۔پانی کی لائنیں دب گئی ہیں، سیوریج کا نظام ان اضافی دباؤ کو برداشت نہیں کر پا رہا، گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر لگے رہتے ہیں کیونکہ کمرشل کوڑا کرکٹ رہائشی کوڑے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ۔رات گئے تک چلنے والے جنریٹرز نے علاقے کے پرامن رہائشی ماحول کو تجارتی بازار میں بدل دیا ہے ۔زمینی حقائق کے مطابق اسوقت بھی ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی ملی بھگت سے لیاقت آباد پلاٹ 8/539 اور 9/183 پر دھڑلے سے ہو رہی ہیں ۔رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان نے باقاعدہ طور پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’خلاف ورزیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور ہم عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں‘‘۔تاہم، زمینی حقائق بیانات کی نفی کرتے ہیں۔مقامی باشندے اب ایک جامع اور شفاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محض معمولی توڑ پھوڑ سے کام نہیں چلے گا۔ ان کا مطالبہ ہے ۔1۔سب سے پہلے ان اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی جائیں جو ان غیرقانونی کاموں میں ملوث ہیں۔2 ۔تمام نئی اور پرانی غیرقانونی کمرشل تعمیرات کو بلا امتیاز مسمار کیا جائے ۔3 ۔رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
  • غیرقانونی کرنسی کا دھندہ , کراچی میں کارروائی,مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی افغان بستی میں آپریشن: 300سے زائد غیرقانونی مکانات اوردکانیں مسمار،متعدد افراد گرفتار
  • کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار
  • کراچی: سینٹرل جیل سے رہا ہونے والا شخص جیل سے باہر آتے ہی قتل
  • کراچی، گلبرگ اور شریف آباد میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، ناظم آباد سے کار سوار ملزم گرفتار، 50 کلو آئس برآمد
  • سندھ بلڈنگ،وسطی کے رہائشی علاقوں کی تنگ گلیوں میں غیر قانونی تعمیرات