راولپنڈی:

اے این ایف کے ملک گیر کریک ڈاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 5  افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے اور 5 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 136.

82 کلوگرام منشیات برآمد کی، جس کی مالیت 3 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 380 گرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ گرفتار ملزم نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں باچا خان ایئرپورٹ پشاور سے شارجہ جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 134 ہیروئن بھرے کیپسولز (690 گرام وزنی) برآمد کیے گئے۔ اسی طرح اٹک کے حاجی شاہ بس اسٹاپ پر مسافر کے قبضے سے 500 گرام افیون، ملتان کے شاہ شمس تبریز ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے بیگ سے 250 گرام ہیروئن اور پنجگور کے سی پیک روڈ پر ایک فیکٹری کے قریب ٹرک سے 135 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد کی

پڑھیں:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن تیز

 ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب بھر میں  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر کریک ڈاؤن   کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  صوبے میں  63 ہزار  970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں  کے چالان کیے گئے، اس  دوران  8 کروڑ   42  لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس  ترجمان کا کہنا ہے کہ  23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ  پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار  312  افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن تیز
  • گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار
  • سوشل میڈیا میں فیک نیوز پھیلانے پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہو گا
  • کراچی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، ملزمان گرفتار
  • کراچی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، متعدد ملزمان گرفتار
  • کراچی، منشیات کی بھاری مقدار برآمد،14 ملزمان گرفتار
  • کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار
  • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب آپریشن
  • راولپنڈی، ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری
  • اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار