اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والا بین الاقوامی اسمگلر گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم سے 11.182 کلوگرام ویڈ اور 3.616 کلوگرام کینابس برآمد ہوئی۔ ملزم تھائی لینڈ سے اسلام آباد پہنچا تو اے این ایف نے گرفتار کر لیا۔

برآمد شدہ منشیات کی مالیت ایک کروڑ چھ لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی جبکہ ملزم منشیات آزاد کشمیر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

دورانِ تفتیش انکشاف میں ملزم نے بتایا کہ وہ ڈھڈیال آزاد کشمیر میں ساتھی طلباء کو منشیات فروخت کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے این ایف نے تعلیمی ادارے اور پاکستان کو منشیات سے پاک  کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

 آزاد کشمیر پیر مظہر شاہ نےسے استعفیٰ دے دیا

زاہد بشیر: وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 مظفرآباد سے جاری بیان میں پیر مظہر شاہ کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر، اپنے دورِ وزارت میں کشمیر اور غزہ کے مقدمے کو مؤثر اور بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

 استعفیٰ کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور نہ ہی حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے اس پر کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
 
 

پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکو گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
  • کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ: جعلی کاغذات پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافر گرفتار
  • کراچی، گلبرگ اور شریف آباد میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  •  آزاد کشمیر پیر مظہر شاہ نےسے استعفیٰ دے دیا
  • کراچی، ناظم آباد سے کار سوار ملزم گرفتار، 50 کلو آئس برآمد
  • چاول کی آڑ میں ہیروئن اسمگل، تاجرکو 64برس قید
  • فیصل آباد: چاول کی آڑ میں ہیروئن اسمگل کرنے والے تاجر کو 64 برس قید