Daily Sub News:
2025-12-03@00:44:54 GMT

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز

دبئی (آئی پی ایس) خلیجی خطے کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے میچوں کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوگئے۔ ایونٹ کا آغاز 2 دسمبر 2025ء (منگل) کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوگا

جبکہ فائنل 4 جنوری 2026ء (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گزشتہ سیزن کے فائنل کی ری میچ ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ٹکٹیں ورجن میگا اسٹورز اور سرکاری ویب سائٹ tickets.

ilt20.ae سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔انتظامیہ نے اس بار شائقین کے لیے فیملی فرینڈلی ٹکٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔بچوں (6 سے 16 سال) کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 درہم سے شروع ہوگی جبکہ بالغوں کے لیے 20 درہم سے۔ تمام میچز، بشمول فائنل،

اس رعایت میں شامل ہیں۔شائقین کے لیے ہاسپٹیلٹی پیکیجز بھی پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ بہتر کرکٹ ماحول اور سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں۔ سیزن 4 میں شائقین کو متعدد نئے تجربات پیش کیے جائیں گے۔“SIXES Lounge” میں کارپوریٹ مہمانوں کے لیے پانچ ستارہ سہولتوں کے ساتھ خصوصی بیٹھنے اور کھانے کا انتظام ہوگا۔جبکہ “SIXES Family Lounge” میں بچوں اور اہل خانہ کے لیے تفریحی سرگرمیاں، سانتا کی دنیا (Santa’s Grotto) اور کرسمس کے مواقع پر رنگا رنگ تقریبات ہوں گی۔اس کے علاوہ، اس سیزن میں “Crickmas Wonderland” کے نام سے ایک نیا فیملی فیسٹیول متعارف کرایا گیا ہے جو دبئی اور ابوظہبی کے اسٹیڈیمز کو کرکٹ، موسیقی، فوڈ اسٹالز اور گیمز کے ذریعے ایک جشن میں بدل دے گاایونٹ کے دوران شائقین کے لیے روزانہ اور گرینڈ ریفل ڈراز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ہر ٹکٹ خریدنے والا فین خودبخود ریفل ڈرا میں شامل ہوگا۔ ڈیلی ریفل کے تحت ہر میچ میں جیتنے والوں کو شاپنگ واؤچر اور لگژری اسٹے انعام کے طور پر دیا جائے گا۔ میگا ریفل میں ایونٹ کے اختتام پر شائقین چار گولڈ کوائنز اور برانڈ نیو آؤڈی A3 کار جیتنے کا موقع حاصل کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیردفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، دفتر خارجہ افغانستان کی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث ختم چالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

روہڑی میں بیمار اورمردہ جانوروں کے گوشت کا کاروبارعروج پر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی میں بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت؛ لائیوسٹاک کی مبینہ عدم. توجہگی نے عوام کی صحت خطرے میں ڈال دی، بیمار، مردہ، سانپ کے ڈسے ہوئے اور آوارہ کتّوں کے کاٹے گئے جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔ شکایات کیمطابق سنگین صورتحال کی بنیادی وجہ محکمہ لائیوسٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت ہے۔ذرائع کا کہنا ہے بیمار، کمزور اور ناقص جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دے جارھی ھے، جس کے باعث روہڑی کی گوشت مارکیٹ غیر قانونی اور غیر صحت بخش مذبح گاہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اس چشم سے شہریوں کی صحت کو سنجیدہ نوعیت کے خطرات لاحق ہیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ اور ضلعی چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی جانب سے مویشی پال حضرات کے لیے جدید طرز کی کیٹل کالونی قائم کی گئی ہے، جہاں روہڑی کے بیشتر باڑے منتقل بھی کیے جا چکے ہیں، تاکہ صاف، محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جاسکے۔تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مبینہ کرپشن ایک سنگین رکاوٹ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ شہریوں کے مطابق بیمار جانوروں کے گوشت کی کھلے عام فروخت سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں، جو کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • دبئی آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع
  • آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز؛ شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظر
  • بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے
  • آئندہ سیزن گندم کا سرکاری ریٹ 3500 روپے من مقرر کیئے جانے کا امکان
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو بریک لگ گئی
  • پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی
  • محکمہ اقلیتی اموروانسانی حقوق کاکرسمس سیزن کوبھرپورانداز میں منانےکافیصلہ
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث8پروازیں منسوخ  
  • ایل این جی کارگوز کی منتقلی کا منصوبہ منظور
  • روہڑی میں بیمار اورمردہ جانوروں کے گوشت کا کاروبارعروج پر