وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر حسن ابدال میں گراں فروشی اور ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز

حسن ابدال : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی فلاح و بہبود کے وژن اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے سلسلے میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار حسن ابدال چودھری شفقت محمود نے جمعرات کے روز صبح سے شام تک مسلسل کارروائیاں کیں۔ چودھری شفقت محمود نے مین جی ٹی روڈ حسن ابدال کے مختلف علاقوں، سبزی منڈی اور ہوٹلوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔

تحصیلدار نے سبزی، پھل، دہی اور دیگر خوردنی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے نرخنامے چیک کیے اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے یا مقررہ قیمتوں سے زیادہ وصولی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے۔ اس دوران متعدد ہوٹلوں میں صفائی کے معیار کو بھی پرکھا گیا اور خلاف ورزی پر تنبیہ و جرمانے کیے گئے۔

چودھری شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور گراں فروشی، ملاوٹ اور ناقص اشیاء کی فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی رہنمائی میں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور ہوٹلوں کا معائنہ جاری رہے گا تاکہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء دستیاب ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عوامی حلقوں نے تحصیلدار حسن ابدال چودھری شفقت محمود کی ان کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف گراں فروشی میں کمی آئے گی بلکہ عوامی اطمینان اور حکومتی ریلیف پالیسی پر اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم دے دیا پنجاب حکومت کے قیام امن کیلئے اہم فیصلے؛ انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان پنجاب: پہلی بار اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری چوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیل پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر جلالیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اور نقدی کی تقسیم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز حسن ابدال کے خلاف

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل