راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکیں بھی کھول دی گئی ہیں۔
راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بحال ہو گئی ہے۔
آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو راستہ کھول دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا
فوٹو: سوشل میڈیاجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ چیکنگ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرخ کھوکھر کو زیرو پوائنٹ کے ناکے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل راولپنڈی کے مشہور سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔