دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 38ہزار 400کیوسک اور اخراج 38ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 10ہزار 300کیوسک اور اخراج 10ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 16ہزار 600کیوسک اور اخراج 16ہزار 600کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 9ہزارکیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 17ہزار 500کیوسک اور اخراج 10ہزار 300کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
بیراج: جناح میں آمد 49ہزار 800 کیوسک اور اخراج 43ہزار 300کیوسک، چشمہ میں آمد 40ہزار 400کیوسک اور اخراج 35ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد 36ہزار 600کیوسک اور اخراج 36ہزار 100کیوسک،گدو میں آمد 64ہزار کیوسک اور اخراج 56ہزار 600کیوسک، سکھر میں آمد 58ہزار 800کیوسک اور اخراج 16ہزار 500کیوسک، کوٹری میں آمد 58ہزار 400کیوسک اور اخراج 36ہزار 400کیوسک، تریموں میں آمد 9ہزار 200کیوسک اور اخراج 2ہزار 200کیوسک، پنجند میں آمد 25 ہزار کیوسک اور اخراج 19ہزار 500کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔(جاری ہے)
آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.277 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.90فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریزروائر میں پانی کیوسک اور اخراج کے مقام پر آمد میں پانی کی
پڑھیں:
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں ،تعاون جاری رکھیں گے،قائم مقام امریکی سفیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر ملاقات کررہی ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، وزیر داخلہ نے غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی اور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز، پولیس اور ہر طبقے نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جس پر نیٹلی بیکر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی سی اسلام آباد بھی موجود تھے۔