اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) جہاز رانی کے عالمی ادارے (آئی ایم او) میں بحری جہازوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے نئے عالمی قوانین اپنانے سے متعلق بات چیت کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی ہے۔

لندن میں منعقدہ رکن ممالک کے اجلاس میں شریک مندوبین نے نیٹ زیرو فریم ورک پر اختلافات کے باعث اس معاملے پر بات چیت ایک سال کے لیے موخر کر دی ہے۔

اس فریم ورک کا مقصد 2050 تک جہاز رانی کے شعبے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا خاتمہ کرنا ہے۔

اس مجوزہ فریم ورک کو رواں سال اپریل میں اصولی طور پر منظور کیا گیا تھا۔ اس کے ذریعے 'بحری جہازوں سے آلودگی کے اخراج کی روک تھام کے بین الاقوامی کنونشن' (مارپول) میں ترمیم کی جانا ہے تاکہ بحری جہازوں سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج روکنے کے لیے عالمی سطح پر ایندھن کا معیار طے کیا جائے اور کاربن پر قیمتوں کا نفاذ ہو سکے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بحری جہاز دنیا بھر میں خارج ہونے والی تین فیصد گرین ہاؤس گیسوں کے ذمہ دار ہیں۔ اگر اس فریم ورک کو منظوری مل گئی تو یہ سمندر سے ان گیسوں کے اخراج کو محدود کرنے کے لیے قانونی طور پر پابند پہلا عالمی نظام ہو گا۔

'آئی ایم او' کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینگیوز نے اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے مندوبین پر زور دیا کہ وہ آنے والے سال میں اس حوالے سے اعتماد بحال کرنے اور باہمی اتفاق رائے کے لیے کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوئی۔ اس موقع سے سبق لیتے ہوئے دوبارہ مذاکرات کی تیاری کی جائے تاکہ ایسے اقدامات اٹھائے جا سکیں جو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لیے 2023 کی حکمت عملی میں طے کیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

© IMO جہاز رانی کے عالمی ادارے آئی ایم او کی تحفظ ماحول کمیٹی کا اجلاس لندن میں ہوا۔

ایک ضائع شدہ موقع

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اجلاس کے نتائج کو ایک ضائع شدہ موقع قرار دیا ہے جس میں رکن ممالک جہاز رانی کے شعبے کو نیٹ زیرو ہدف کے حصول کی جانب ایک واضح اور قابل اعتماد راہ پر گامزن کر سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 80 فیصد بین الاقوامی تجارت سمندری شعبے سے ہوتی ہے جسے کاربن سے پاک کرنا انتہائی اہم ہے۔

اطلاعات کے مطابق، امریکہ سمیت کئی بڑی معیشتوں نے کاربن کے اخراج پر قیمت عائد کرنے کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ نظام کاربن ٹیکس کی صورت اختیار کر سکتا ہے جس سے جہاز رانی کی لاگت میں 10 فیصد سے زیادہ اضافے کا خدشہ ہے۔

'آئی ایم او' نے اعلان کیا ہے کہ ایک ورکنگ گروپ آئندہ ہفتے اپنے اجلاس میں فریم ورک کے نفاذ کے لیے تکنیکی رہنما اصولوں کی تیاری کے کام کو آگے بڑھائے گا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گرین ہاؤس گیسوں کے گیسوں کے اخراج بحری جہازوں سے جہاز رانی کے آئی ایم او بحری جہاز کے لیے

پڑھیں:

آسٹریلیا کو مزید دھچکا، ایک اور اہم کھلاڑی بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی شدید انجری مسائل کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو آل راؤنڈر کیمرون گرین کی انجری کی صورت میں ایک مزید بڑا دھچکا لگا ہے۔

کیمرون گرین بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے مارنس لبوشین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مارنس لبوشین کو گزشتہ سیریز میں خراب کارکردگی کی بنیاد پر ابتدائی طور پر بھارت کے خلاف اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق کیمرون گرین کی انجری معمولی ہے اور وہ ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Not ideal for Australia on the eve of their three-match ODI series against India ????https://t.co/W551gOxt7u

— ICC (@ICC) October 17, 2025

واضح رہے کہ کپتان پیٹ کمنز، جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل اور جوش انگلس بھی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

اسپنر ایڈم ایمپا خاندانی مصروفیات کے باعث پہلے میچ اور وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری شیفیلڈ شیلڈ کھیلنے کے باعث پوری سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا ہمارے جہازوں پر حملے کر رہا ہے‘ اقوام متحدہ نوٹس لے‘ وینزویلا
  • پاکستان کے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری
  • بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کیمرون گرین انجری کا شکار
  • آسٹریلیا کو مزید دھچکا، ایک اور اہم کھلاڑی بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
  • ’زو بند کردیے جائیں، جانوروں کو کھلے ماحول میں رکھا جائے‘، سندھ ہائیکورٹ
  • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
  • آصف زرداری سے ملاقات کے بعد ن لیگ اور پی پی کی بیان بازی کا ماحول ٹھنڈا ہوچکا ہے، شرجیل میمن
  • ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں خطرناک اضافہ، ڈبلیو ایم او
  • کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ