یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ ہوچکا، سینیئر صحافی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی سے متعلق غیر قانونی آن لائن ایپس کی تشہیر کے الزامات پر قانونی شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیونکہ وہ تفتیشی اداروں کے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے۔
سینئیر صحافی منیب فاروق کے مطابق رجب بٹ کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں، جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوا اور سٹے بازی کی غیر قانونی ایپس کی تشہیر کی، جنہیں تجارتی اور سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے طور پر پیش کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کے باعث متعدد شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے۔
مزید برآں، ان پر غیر قانونی سرمایہ کاری، ممنوعہ آن لائن ایپس کی پروموشن، اور تفتیشی اداروں سے تعاون نہ کرنے جیسے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ سمیت 3 یوٹیوبرز کے خلاف جوئے کی تشہیر کے مقدمات درج
رجب بٹ کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا شخصیات، جن میں انس علی اور حریرہ شامل ہیں، ان کے خلاف بھی اسی نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان تمام افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے فیملی وی لاگز کے پردے میں غیر قانونی اور اخلاقی طور پر مشکوک سرگرمیوں کو فروغ دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو ایف آئی اے کے ذیلی ادارے نیشنل سائبر کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ’ڈکی بھائی‘ کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر بھی آن لائن جوا ایپس کی پروموشن اور مالی فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: افیئرز سے متعلق الزامات پر اہلیہ ایمان کا ردعمل کیا ہے، یوٹیوبر رجب بٹ نے بتادیا
ایجنسی کے مطابق، رجب بٹ، ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوانوں کو آن لائن جوئے اور غیر رجسٹرڈ ایپس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر مالی دھوکہ دہی میں ملوث پائے گئے ہیں۔
رجب بٹ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور تاحال سوشل میڈیا پر فعال ہیں، تاہم پاکستان میں ان کے خلاف متعدد مقدمات زیرِ التواء ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جوئے کی تشہیر رجب بٹ رجب بٹ گرفتاری رجب بٹ مقدمات یو ٹیوبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوئے کی تشہیر رجب بٹ گرفتاری رجب بٹ مقدمات یو ٹیوبر سوشل میڈیا کی تشہیر کے مطابق آن لائن ایپس کی کے خلاف
پڑھیں:
ڈکی بھائی کو گرفتار کرنے والے NCCIA افسر سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھالیا، شہباز گل کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھا لیا ہے۔ ایک ویلاگ میں شہباز گل نے بتا یا کہ چوہدری سرفراز نے ڈکی بھائی اور رجب بٹ سمیت کئی سوشل میڈیا انفلوئنسر پر مقدمات کیے اور ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ پرموٹ کرنے پر گرفتار کیا پھر سرفراز چوہدری نے منصور علی خان کو ایک انٹر ویو دیاجس میں انہوں نے اپنے آپ کو مولانا عبد الکلام آزادکا چھوٹا بھائی ثابت کیا ۔شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ اب سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھا لیا ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیاانفلوئنسرز سے رشوت مانگ رہے تھے ، جب حساس ادارے تک یہ بات پہنچی تو پہلے ان کے ماتحت لو گوں کو اٹھا یا گیا اور پھر تین ہفتوں پہلے سرفراز چوہدری کو بھی اٹھا لیا گیا۔
افغانستان نے اپنی معیشت کا ماڈل رینٹ اے ٹیرریسٹ پر کھڑا کر لیا ہے، ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر شازیہ انور چیمہ
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔وی نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ سرفراز چوہدری چھٹی پر چلے گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تعیناتی تاحال عمل میں نہیں آئی۔سرفراز چوہدری جوئے کی پروموشن اور مالیاتی فراڈ سے متعلق جرائم کے خلاف کارروائیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے تدارک کے حوالے سے کافی متحرک سمجھے جاتے تھے۔انہوں نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت کئی اہم سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف جوئے کی تشہیر کے الزام میں کارروائیاں بھی کی تھیں۔
ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، اگلے ہفتے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر اتفاق، دونوں صدور ینگری میں ملیں گے
مزید :