پنجاب حکومت کا افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت نے امن و امان سے متعلق غیر معمولی اجلاس میں افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت غیر قانونی افغان باشندوں کا ریئل ٹائم ڈیٹا تیار کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے وہسِل بلوئر سسٹم متعارف کروایا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروبار کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری طور پر ڈی پورٹ کیا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحے کی فوری بازیابی کا حکم بھی دیا ہے جبکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے غیر قانونی اسلحے کو ایک ماہ کے اندر جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کیا گیا، ایک ماہ کے اندر شہری اپنا قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کروایں۔
وزیراعلیٰ نے اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے اسٹاک کا معائنہ کرنے اور نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا۔
پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کر دی۔
صوبائی حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری بھی دے دی جس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا جبکہ اسے ناقابل ضمانت جرم بنا دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت نے کیا گیا
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا مرید کے واقعے پر موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی مؤثر پیروی کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے 2 سینئر وکلا کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعنیات کر دیا، رانا شکیل احمد خان اور چوہدری خالد رشید اسپیشل پراسیکیوٹر تعنیات کیے گئے ہیں۔
سیکرٹری پراسیکیوشن نے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسپیشل پراسیکیوٹر مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر درج کیسز میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔
دونوں پراسیکیوٹرز انسداد دہشتگردی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔