ٹنڈوالٰہیار،غیرقانونی سرگرمیں میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی،11اہلکاروں کو سزائیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی 11 اہلکاروں کو میجر سزائیں، 5 بر طرف اور 6 اہلکاروں کی 02 سال سروسز ضبط (فار فیچر) سزائیں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ جاتی تحقیقات کے بعد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں میجر سزائیں دی گئی ہیں ان میں سے 5 اہلکاروں کو ڈسمس فرام سروس (برطرفی) اور 6 اہلکاروں کی 2 سال سروسز ضبط (فار فیوچر) کی سزا دی گئی ہے ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے اس موقع پر کہا کہ “پولیس فورس میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی، غیر قانونی سرگرمی یا محکمانہ ضابطوں کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو بھی اہلکار اس میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کی ساکھ اور عوام کا اعتماد برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ملوث
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔