غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام مصطفی کو کراچی کے کلفٹن فورم مال سے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 31 ہزار 100 سعودی ریال، 17 ہزار امریکی ڈالر، متعدد موبائل فونز، اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم کے پاس کرنسی ایکسچینج چلانے کا لائسنس موجود نہیں جبکہ وہ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی منی ایکسچینج، کرنسی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور اس نوعیت کے مالی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج کے خلاف
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔