پنجاب حکومت اور لاہور پولیس نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پنجاب نے بلاول ہاؤس لاہور اور پی پی قیادت کی کی سیکورٹی واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سکیورٹی لینے کی درخواست نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اب سیکیورٹی دے بھی تو ہم نہیں لیں گے۔ 

پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ حکومت پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خاندان سے بھی سکیورٹی واپس لے چکی ہے۔

پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے سیکورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، پیپلز پارٹی جدوجہد والی جماعت کو سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب لاہور پولیس کے ترجمان نے کہا کہ بلاول ہاؤس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے اور بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ چند اہلکار آرام کرنے کیلیے گئے تھے جن کی جگہ متبادل بجھوا دیے گئے ہیں،  معمول کی تبدیلی کو سیکورٹی واپس لینے سے جوڑنا بے بنیاد ہے اور سیاسی رنگ دینا حقائق کے منافی ہے اور نہ ہی پنجاب حکومت کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

ترجمان لاہور پولیس ایس ایچ او تھانہ سندر بلاول ہاوس سیکورٹی کے جائزہ کے لیے موقع پر موجود ہے، بلاول ہاوس سمیت تمام اہم مقامات ترجیحی سیکورٹی لسٹ میں ہیں، سیکیورٹی موجود نہ ہونے کا تاثر دینا درست نہیں  اور سیکیورٹی ہٹائے جانے کا تاثر دینا اہم مقام کو خطرے سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور صحافیوں کو ایسی فیک خبریں چلانے سے گریز کرنا چاہیے، بلاول ہاؤس لاہور میں سیکیورٹی معمول کے مطابق موجود ہے۔ 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی واپس لینے کی بلاول ہاؤس لاہور سیکورٹی واپس لاہور پولیس نے کہا کہ کے مطابق

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار