2025-11-03@14:10:55 GMT
تلاش کی گنتی: 859
«لاہور پولیس»:
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ماہ اکتوبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 271 ملزمان کو گرفتار کرکے 152 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2700 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے جماعت اسلامی قصور کے رہنما مجاہد حسین کے جواں سالہ بیٹے معیز حسین کی پیشہ ور مجروموں کے دو گرہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، قانو ن نافذ کرنے والے ادارے، سی سی ڈی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب اس واقعے کا فی الفور نوٹس لے کر ذمہ داران کو انصاف کے کہٹرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھرتے ہیں...
لاہور: چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔ ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم...
لاہور: گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا...
لاہور:(نمائندہ خصوصی)گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ پولیس نے...
لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سڑک عبور کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر ماری، تصادم اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع قصور سے ہے جو کسی ضروری کام کے سلسلے میں لاہور آئے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال کے ڈیڈ...
وقاص احمد: لاہورڈیفنس فیز 6 میں کوڑے کے ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔پولیس نے جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں بغیر کارروائی کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔ ڈی ایچ اے میں گاربیج ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاتھا،حادثے میں 27 سالہ ناصر ، 48 سالہ شان محمد اور 19 سالہ محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے تھے،تینوں افراد کا تعلق قصور سے تھا۔ موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواستگزار کو فوری طور پر پولیس پروٹیکشن دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی شہری کی جان کو خطرہ ہو تو اسے پولیس پروٹیکشن اس کا حق ہے۔ 10صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں شہریوں کی جان کا تخفظ مشروط نہیں بلکہ اسے ہر قیمت پر بچانا ہے۔ قرآن پاک میں بھی ہے کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ ریاست کو اپنے شہریوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کا جذبہ دکھانا ہوگا۔ درخواست گزار کے مطابق...
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے...
رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی حمایت میں مواد پھیلانے کے الزام میں گجرپورہ پولیس نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے سکیورٹی...
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس...
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ...
لاہور: لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کے انکشاف پر ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل ریکٹ گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سینیئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لبرٹی خدمت مرکز ٹریفک سیکٹر میں رشوت ستانی کی معلومات پر کارروائی کی، مخبر خاص کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے اور وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق...
—فائل فوٹو لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔ وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو...
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے گلبرگ میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سال کے ملازم کو آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کام کے دوران بچے پر پیٹرول گر گیا تھا، بچے نے ورکشاپ کے مالک کو بتایا تو اس نے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی اس پر پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورکشاپ مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے بچے کا جسم جھلس گیا، اسے فوری مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی ) کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کےقریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اغوا کی واردات کےلیے کرائے کی گاڑی استعمال کی۔ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) لاہو ر کا انسپکٹر اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کر کاہنہ کے تاجر کو اغوا کیا اور مغوی کے اہلخانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے۔ پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے ہیں، آئی جی ڈاکٹر عثمان انورانسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے، پولیس نے متحرک گینگز کی گرفتاری کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رقم لانے والے مغوی کے اہل خانہ کو ملزمان مختلف مقامات پر گھماتے رہے...
لاہور: لاہور کے علاقے غازی آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آگیا۔ پولیس کے مطابق 9 سالہ مقدس نامی بچی تاج باغ کے علاقے میں ناہید نامی خاتون کے گھر کام کرتی تھی، ایک روز قبل مقدس نے چھٹی کی تو ناہید نامی خاتون اس کے گھر پہنچ گئی اور وہاں مبینہ طور پر بچی پر تشدد کیا۔ واقعے کے دوران مقدس کے منہ سے خون بہنے لگا جس کے بعد ملزمہ ناہید اپنے شوہر سہیل کے ہمراہ فرار ہوگئی۔ اہلِ محلہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ غازی آباد پولیس نے بچی کی والدہ ثمینہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب کے 4 مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کر دیے گئے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق مقابلے نشتر کالونی، گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ اور رنگ روڈ کے قریب ہوئے، ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلیے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن ٹیم اشتہاریوں کی گرفتاری کیلیے موجود تھی جہاں ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران 2 ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی کے مطابق گرین ٹاؤن میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ رنگ روڈ کے قریب لوٹ مار کرنے...
لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
لاہور: سی سی ڈی پولیس کے چار مبینہ مقابلوں میں چھ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے نشتر کالونی، گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ اور رنگ روڈ کے قریب ہوئے جس میں 6 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سی سی ڈی پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم زیرِ حراست ملزم علی اسد کو نشاندہی کے لیے گرین ٹاؤن کے علاقے میں لے گئی۔ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں علی اسد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جو دوران اسپتال منتقلی جانبر نہ ہو سکا۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے...
لاہور کی نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی حمزہ کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل، منشیات سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق جس کی طبیعت حراست کے دوران تشدد سے خراب ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرد نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق پولیس حراست میں ہلاک ہونے والا ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔
---فائل فوٹو لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک لاہور سے 1681 افراد کو گرفتار جبکہ 1647 کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پتنگ بازی میں ملوث 27 افراد کو گرفتار اور متعدد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، ملزمان سے 306 پتنگیں اور ڈور کی 38 چرخیاں بھی برآمد کیں۔رواں سال کارروائیوں میں 35726 پتنگیں اور 1791چرخیاں برآمد کی گئیں۔لاہور کے سی سی پی او، بلال صدیق نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خونی دھاتی ڈور کے کاروبار میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور پتنگوں اور ڈور...
لاہور: پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ 35 سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر شکیل کو ہارون آباد کے علاقے سے گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کی گھر سے بوری میں لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور...
فائل فوٹو لاہور میں بھاٹی گیٹ پولیس اہلکار کی جانب سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کر کے ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس پی سٹی کو تحقیقات کی ہدایت دے دی گئی ہے، تھانے کے اہلکاروں کی قانون شکنی پر ایس ایچ او کی بھی جواب طلبی ہوگی۔واضح رہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ شہری کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ 24 اکتوبر کو ٹبی...
لاہور میں آسٹریلوی نژاد پاکستانی پر مبینہ پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا جس پر صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے فوری ایکشن لے کر شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ صوبائی وزیر نے پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، انہوں نے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیر قانون نے کہا کہ متاثرہ شہری کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، کسی کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ متاثرہ شہری خواجہ ذیشان کی مدعیت میں تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تھانہ ٹبی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے کہا کہ تشدد کرنے والے ایک اہلکار ظہیر اقبال...
لاہور: گلبرگ پولیس نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 6 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ گلبرگ پولیس نے سینٹ میری کالونی پانی والی ٹنکی سے ملزمان کو گرفتار کیا جہاں وہ ایک گھر میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان سے 6 پستول، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار، نقدی و دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزمان چوری شدہ مال کو خیبر پختونخوا لیجا کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان جان محمد، جہانزیب، وحید اللہ، ببلو کا تعلق پشاور جبکہ ملزم شمسین کا تعلق ایبٹ آباد اور ملزم جمشید کا تعلق مانسہرہ سے ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پولیس اہلکاروں کی جانب سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد شہری کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے گئے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں اہلکاروں کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 24 اکتوبر کو تین پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ شہری کے مطابق مارپیٹ کے دوران اس کا چہرہ لہولہان ہوگیا جبکہ ہاتھ اور ٹانگوں پر گہرے زخم آئے۔خواجہ ذیشان نے الزام لگایا کہ اہلکاروں نے اُسے تھانہ بھاٹی گیٹ منتقل کیا، جہاں اس کا موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں چھین لی گئیں،...
لاہور میں پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شہری خواجہ ذیشان کے مطابق، 24 اکتوبر کو ٹبی سٹی کے علاقے میں 3 پولیس اہلکاروں نے اُسے روکا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ مارپیٹ کے نتیجے میں اُس کا چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر بھی زخم آئے۔ تشدد مبینہ طور پر ناکے پر نہ رُکنے پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور: وکلا نے 2 ملزمان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا، پولیس خاموش تماشائی خواجہ ذیشان کے مطابق، تشدد کے بعد اہلکار اُسے تھانہ بھاٹی گیٹ لے گئے جہاں اُس کا موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں چھین لی گئیں۔...
لاہور پولیس کی جانب سے ایک پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، شہری کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ 24 اکتوبر کو ٹبی سٹی کے علاقے میں تین کانسٹیبلوں نے اُسے روکا اور تشدد شروع کر دیا۔ڈرضواست گزار کے مطابق پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تمہیں رکنے کا اشارہ کیا تھا تم کیوں نہیں رکے۔شہری کا موقف ہے کہ مارپیٹ سے اس کا چہرہ لہولہان جبکہ ہاتھ اور ٹانگیں زخمی ہوگئیں۔ پولیس اہلکار اسے تھانہ بھاٹی گیٹ لے...
لاہور: تھانہ بھاٹی گیٹ میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے آسٹریلوی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متاثرہ شہری خواجہ ذیشان نے تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف درخواست جمع کروا دی۔ متاثرہ شہری خواجہ ذیشان نے درخواست میں بتایا کہ 24 اکتوبر کو ٹبی سٹی کے علاقے میں تین اہلکاروں نے روکا اور تشدد شروع کر دیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن آپ نہیں رُکے۔ درخواست میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کی مبینہ مارپیٹ سے چہرہ لہولہان، ہاتھوں اور ٹانگوں پر زخموں کے نشانات آئے ہیں، پولیس اہلکار تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تھانہ بھاٹی گیٹ لے گئے۔ متاثرہ شہری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے موبائل...
لاہور کے بعد پتوکی میں نورجہاں کا گانا ’پائل دی پاواں چھنکار‘ بلند آواز میں چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ایمپلیفائر اور اسپیکر قبضے میں لیا اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گذشتہ ماہ لاہور میں تیز آواز میں نورجہاں کا یہی گانا سننے پر پولیس نے ایک شخص پر مقدمہ درج کیا تھا۔اس معاملے پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ گانا بلند آواز میں سننے پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا۔
لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا
لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر متاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی ایس پی سی آئی اے کو منگل کے روز ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو جے آئی ٹی تشکیل دے کر بچیوں کے اغوا کے...
لاہور: فیکٹری ایریا گلستان کالونی میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر والد کے پستول سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ حمزہ بٹ ولد طارق محمود کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے پستول قبضہ میں لے لیا اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 28 سالہ حمزہ طارق نامی شہری کو قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مقتول گھر میں اکیلا موجود تھا جبکہ اہل خانہ گھر پر موجود نہ تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
لاہور پولیس نے حالیہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث مذہبی جماعت کے954 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے متعدد کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹریسنگ کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق، شہر بھر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں اور مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار کے قریب افراد کو ٹارگٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جو مظاہروں کے دوران پولیس اور سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث پائے گئے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رضوی برادران کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انتہاپسند جتھوں کےپوسٹرز...
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ بااختیار خواتین ہی خود مختار معاشرے کی ضمانت ہیں۔ اس مقصد کے تحت ٹریفک پولیس لاہور نے آبشار سنٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جہاں ڈرائیونگ اسکولز سے سکوٹی کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں ہیلمٹس تقسیم کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بچالیا تقریب میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز منصورالحسن سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ تربیت یافتہ خواتین کی تعداد سی ٹی او لاہور کے مطابق اب تک آبشار سنٹر میں 6 ہزار سے زائد خواتین کو گاڑی اور سکوٹی چلانے کی تربیت فراہم کی جا...
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں ایک شہری منیر کو مبینہ چوری کے شبے میں مقامی لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے منیر کو زنجیروں میں جکڑ دیا اور اس کے بال بھی کاٹ دیے۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر منیر اور تشدد کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقدمہ درج کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی۔اے ٹی سی لاہور کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ایک ملزم سہیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جس کے حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سہیل راہ گیر ہے، پولیس کو مطلوب نہیں۔ مذہبی جماعت کے 14 کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقلانسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت پولیس نے ملزمان کو 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تھانہ نواں کوٹ...
لاہور میں رواں سال کے صرف 9 ماہ کے دوران خواتین، بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے 1164 مقدمات درج ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین سے جنسی زیادتی کے 614 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 80 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے بدفعلی کے 770 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کئی اہم کیسز میں ابھی تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے
---فائل فوٹوز سرگودھا پولیس نے لاہور میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میاں بیوی سمیت تین ملزمان کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے رہائشی نے الزام عائد کیا کہ پانچ ماہ قبل ملزم اِن کی 16 سالہ بیٹی کو لاہور میں اپنی بہن کے گھر ملازمت کے لیے لے گیا تھا، چار ماہ بعد وہ اپنی بیٹی کو ڈھونڈتے ہوئے لاہور پہنچے تو ملزمان نے بچی واپس کر دی مگر تشدد کی شکایت کرنے کی صورت میں اِنہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ ملازمہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان معمولی غلطی پر اسے...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور روانہ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر مال روڈ لاہور کا ایڈریس درج ہے۔
لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرجا گھروں میں ہونے والے مسیحی دعائیہ و عباداتی پروگراموں کے موقع پر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گرجا گھروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق سپروائزری افسران سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں اور حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز گرجا گھروں کے گرد مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور پولیس اہلکار ہمہ وقت...
پنجاب،پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 5600سے زائد ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب بھر میں پرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاون جاری ہے۔لاہور کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈان کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار ملزمان کی تعداد 5600 سے زیادہ ہوگئی جن میں لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 681ہے۔موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے...
لاہور: پنجاب بھر میں پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار ملزمان کی تعداد 5600 سے زیادہ ہوگئی جن میں لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہے۔ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
لاہور میں حالیہ مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 681 تک جا پہنچی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ لاہور سے نکل کر دیگر شہروں تک پھیلایا جا چکا ہے۔ مزید افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے موبائل فون کالز، واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ بھی کر رہی ہے، اور آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر کئی افراد کی نشاندہی کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
لاہور: گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل...
لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 681 تک پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ لاہور سے بڑھا کر دیگر شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل کال ریکارڈز اور واٹس ایپ گروپس کے ڈیٹا کی مدد سے مزید شرپسند عناصر کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی کی جا رہی ہے اور آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
راولپنڈی/ لاہور: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی...
لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی منصورالحق رانا کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے منڈی بہائوالدین کے شہری درخواست گزار غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکشاف ہوا کہ پولیس حکام نے عدالت کے نام پر ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور...
مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد پنجاب بھر میں ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 624 ہوگئی ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا اب بھی ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے 5100 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
لاہور: شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، ہنجروال کے علاقے سے 28 سالہ شخص کی لاش ملی، جب کہ کاہنہ میں ایک گھر کی پانی کی ٹینکی سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اسی طرح نواب ٹاؤن کے علاقے سے بھی ایک نامعلوم 40 سالہ شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
فائل فوٹو مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاج کے معاملے سے متعلق لاہور سے اب تک 326 مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤنپنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے 3400 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر کے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے مذہبی جماعت کے واقعے پر جعلی خبروں...
سٹی 42: بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن کی سیکورٹی کا معاملہ نئے رخ پر چلا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادیوں میں دوریاں مزید بڑھنے لگی ہیں پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی واپس لے لی۔بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون پر تعینات پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔ ابھی یہ خبریں گردش میں تھیں کہ لاہور پولیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بلاول ہاوس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کا دعویٰ کیا تھا۔اس دعوے کے بعد ترجمان پولیس آپریشنز ونگ نے معمول کی تبدیلی کو سیکیورٹی واپس لینے سے جوڑنے کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ اپوزیشن کی اے پی سی بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہوگی لاہور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلاول ہائوس... ترجمان پولیس آپریشنز ونگ کے مطابق بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی مکمل اور معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار چھٹی پر تھے، متبادل اہلکار بھجوا دیے گئے ہیں۔پولیس کے...
لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے 251 ، شیخوپورہ سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے ہیں، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250...
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے 2 ہزار 716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ لاہور میں 39 سمیت پنجاب بھر میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پو لیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد...
---فائل فوٹو پنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔پولیس کے ریکارڈ کے مطابق مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف چھاپے مارے گئے۔پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے 251 افراد، گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196، منڈی بہاءالدین سے 210، اٹک اور صادق آباد سے بھی مذہبی جماعت کے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاج میں پولیس پر تشدد ہوا، مریض اسپتال نہیں جا سکتےحکومتی ذرائع کے مطابق غزہ امن منصوبے پر غزہ سمیت تمام...
لاہور کے علاقہ گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کا نام سنتے ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے تھے۔ وہ نہ صرف ایک کینگسٹر تھا بلکہ خاندانی دشمنیوں کی ایک طویل داستان کا حصہ بھی رہا۔ حالیہ دنوں میں دبئی سے پاکستان واپسی اور پھر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت نے اس کی کہانی کو ایک المناک موڑ دے دیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ایک عام خاندان کا فرد کیسے لاہور کے انڈر ورلڈ کا بادشاہ بن گیا، اس نے کیسے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا؟ گوالمنڈی کا ایک بااثر خاندان طیفی بٹ کا تعلق لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے ہے، جو شاہ عالم مارکیٹ کے قریب واقع ہے۔ اس کا خاندان کئی...
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی فرار ہیں اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے انکشاف کیا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز انہوں نے کہاکہ مظاہرین کی جانب سے شاہدرہ پل کے قریب پولیس پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ اگر سعد رضوی کو گولی لگی ہے تو اس کے شواہد پیش کیے جائیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی...
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے کہاہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشددسے 60پولیس اہلکارمستقل طورپرمعذورہوچکے ہیں، سعدرضوی فرارہیں ،انہیںجلدقانون کے کٹہرے میں لے کرآئیں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے فیصل کامران نے کہاکہ مظاہرین کے پاس جو ڈنڈے ہوتے ہیں ان پر کیلیں لگی ہوتی ہیں،شاہدرہ پل پر پولیس پر براہ راست فائرنگ کی،15پرہمیں بتایاگیاکہ مسلح جھتے نے ہماری گاڑیاں چھین لیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکارو ں،ایس ایچ اوکوگولی لگے تو کیاریاست خاموش رہے گی؟ انہوں نے کہاکہ سعدرضوی کو اگرگولی لگی ہیں تو ہمیں بتائیں،علاج کرائیں گے،سعدرضوی فرا رہیں ، انہیں جلدقانون کے کٹہرے میں لے کرآئیں گے ۔
لاہور: پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے قیمتی سامان اور نقد رقم کی تفصیل جاری کردی۔ لاہور پولیس کے مطابق سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے تھے۔ پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ سربراہ ٹی ایل پی کے گھر سے 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے، اسی طرح برطانیہ،...
لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کئے گئے ہیں۔مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔بہاولپور میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف 16 ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درجنوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
لاہور میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف پولیس نے کارروائیاں تیز کردی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 20 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے جا چکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیادہ تر مقدمات اسلام پورہ، نیو انارکلی، بھاٹی گیٹ، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ، شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن، نواں کوٹ اور مریدکے سٹی تھانوں میں پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’پنجاب کالج میں ریپ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا‘، لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے والی رپورٹ میں مزید کیا کہا گیا؟ ان مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی، اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرید کے میں احتجاج کے دوران سوشل میڈیا...
پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کیلئے مذہبی جماعت کے کارکنوں کو کسی صورت اکھٹے نہیں ہونے دیا جائے گیا۔ اس حوالے سے افسران کی طرف سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کی کال کے بعد احتجاج روکنے کیلئے لاہور پولیس کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں اور مارکیٹس میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن، لاہور پیٹرول سمیت تھانوں سے نفری بلا کر شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات کی گئی ہے، جبکہ اینٹی رائٹس فورس کو شہر کے بڑے تجارتی مراکز اور شاہراہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کیلئے مذہبی جماعت کے...
مقدمہ اسلامپورہ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے مظاہرہ کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ ملزمان نے شاہراہ عام بند کرکے عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے حامی وکلاء کے لاہور میں ایوان عدل کے باہر احتجاج کرنے کے معاملے پر اسلامپورہ پولیس نے 30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایوان عدل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وکلا نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں اور تشدد کرنے کی کوشش کی۔ اسلامپورہ پولیس نے صدر ینگ لائرز فورم غلام رسول...
لاہور میں بجلی چوری کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، دو ہفتوں میں سینکڑوں گرفتاریاں، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔ لاہور پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 331 ملزمان کو گرفتار کر کے 703 مقدمات درج کیے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 26 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ 21 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے تمام فیلڈ افسران کو بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے اور متعلقہ اداروں سے قریبی...
لاہور (خبر نگار) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف کاروباری شخصیت امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ سوموار کے روز سماعت پر قتل کیس میں نامزد اندورن شہر کی سیاسی شخصیت عقیل احمد عرف گوگی بٹ عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر نے عدم پیروی پر گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا اختیار مل گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری 2024ء...
لاہور: ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلا جھجھک بازاروں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا رخ کریں، تمام مقامات پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ خوف و خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ املاک، بازاروں اور تجارتی مراکز کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور امن...
میری بات/روہیل اکبر کیا پولیس کے رویے اور آشیر باد سادہ لوح اور شریف شہریوں کو بدمعاش ،قاتل اور ڈاکو بناتی ہے ؟ اس کے لیے لاہور کی مثال سامنے رکھتے ہیں لاہور، وہ شہر جو کبھی محبتوں، تہذیب، علم و ادب اور رواداری کا مرکز سمجھا جاتا تھا، وقت کے ساتھ ساتھ جرائم اور بدمعاشی کی ایک ایسی داستانوں کا گڑھ بن گیا جہاں طاقت، دولت اور اثر و رسوخ نے قانون کو اکثر پاؤں تلے روند ڈالا۔ انھی داستانوں میں ایک تازہ باب طیفی بٹ کے مبینہ پولیس مقابلے کی صورت میں بند ہوا ہے ایک ایسا واقعہ جس نے شہر کی پرانی یادوں کو تازہ کر دیا جب ”لاہوری بدمعاش” اپنی الگ پہچان رکھتے تھے۔طیفی بٹ، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)لاہور میں ٹی ایل پی کے لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کے نہتے شرکا پر بد ترین پولیس آپریشن کے نتیجے میں شہادتوں اور شرکاء کو زخمی کرنے کے خلاف تحریک لبیک لائرز ونگ تحت احتجاج ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شریک وکلا ء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایسن سے سیشن بلڈنگ تک ریلی نکالی ۔اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری نے کہا کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے حکم پر پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لبیک یا اقصی مارچ کے نہتے پرامن سوئے ہوئے شرکا پر بدترین ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے مسلح آپریشن کیا جس سے دوسو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ زمان پارک میں ہونے والے جلا ئوگھیرائوکے دوران سرگرم رہی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر انویسٹی گیشن رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ فلک جاوید اس سے قبل این...
مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا اختتام پذیر، تصادم میں ایس ایچ او شہید، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا پولیس کارروائی کے بعد ختم کرادیا گیا۔ صورتِ حال اس وقت سنگین ہوگئی جب مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش پر مشتعل کارکنوں نے پتھراؤ، پیٹرول بموں اور فائرنگ کا سہارا لیا، جس کے نتیجے میں ایک ایس ایچ او شہید اور درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھرنا ختم کرانے کے لیے کارروائی کی۔ مظاہرین کی جانب سے شدید پتھراؤ اور فائرنگ کے باعث 48 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حالات پر قابو پانے کے لیے فورس کو اپنے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی۔ ترجمان پنجاب...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے) پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ زمان پارک میں ہونے والے جلا ئوگھیرائوکے دوران سرگرم رہی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر انویسٹی گیشن رپورٹ طلب کرلی۔واضح...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا کے شاہراہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف 10 التوبر کو تحریک لیبک پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف الاقصیٰ مارچ شروع کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا کیے، گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ چھینا؟ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی پنجاب پولیس اور تحریک لیبک کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی رہیں۔ ٹی ایل پی کے مطابق اس دوران ان کے لاہور میں ہی 2 کارکنان جان بحق ہوگئے اور تقریباً 80 زخمی ہوئے جو لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کی بھادی...
پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں ہر حملے کا الزام ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ ملزمان میں امتیاز احمد، عامر عباس، ناصر خان، مجاہد عباس اور سمیع اللہ سمیت چار مقدمات کے سو سے زائد دیگر کارکنان شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس پر حملہ اور پُرتشدد احتجاج کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سو سے زائد ملزمان کا 11 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس نے مختلف تھانوں سے ٹی ایل پی 100 سے زائد گرفتار کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت...
وکلا نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایوان عدل سے باہر آنے پر ٹریفک سول سیکرٹریٹ سے لیکر پی ایم جی چوک تک بند کردی گئی۔ مظاہرین نے کارپوریشن کے ٹرک کو روک کر اس کی ہوا نکال دی۔ بعد میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرید کے پولیس آپریشن کیخلاف لاہور میں تحریک لبیک کے وکلاء نے ایوان عدل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سٹرک بلاک کردی۔ مرید کے میں ٹی پی ایل کے کارکنوں پر ہونیوالے تشدد کیخلاف وکلاء نے ایوان عدل کے باہر احتجاج کیا اور سٹرک بلاک کر دی۔ وکلا نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایوان عدل سے باہر آنے پر ٹریفک سول سیکرٹریٹ سے لیکر پی ایم جی چوک تک...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا...
حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے. تاہم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین مریدکے اور سادھوکے میں مسلسل تیسرے روز دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔موٹروے ایم ٹو لاہور کو اسلام آباد سے ملاتی ہے، جب کہ ایم تھری لاہور کو عبدالحکیم (ضلع خانیوال) سے جوڑتی ہے، جہاں سے یہ ایم فور کے ذریعے فیصل آباد اور ملتان تک جاتی ہے۔ایک روز قبل ٹی ایل پی کا مرکزی جلوس پولیس کی سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑ کر مریدکے پہنچ گیا تھا. اس سے چند گھنٹے قبل لاہور میں...
سٹی42: :لاہورسےبند ایم 2 اور ایم 3 کی لاہور سے کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئےکھول دیاگیا، لاہورپولیس نےموٹروےکنٹینرزلگاکربند کی تھی۔ پولیس نے سکیورٹی کےپیش نظرموٹروےبابوصابواور ٹھوکرسےبندکی تھی، لاہور سے موٹروے ایم 2 اور ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر لاہور سے ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے کنٹینرز ہٹادیئےگئے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے دوران لاہور پولیس کے 112 جوان زخمی ہوئے ہیں، یہ جماعت احتجاج کے نام پر انتشار چاہتی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب بھی ملک استحکام کی جانب بڑھتا ہے اور حالات اچھے موڈ کی جانب جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گروہ خفیہ ایجنڈے کے پیچھے انتشار پیدا کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیتا ہے۔ فیصل کامران نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک مذہبی جماعت اپنے ایک نام نہاد ایشو کے اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے ہر ممکن طریقے سے اس سے بات...
سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو اس کے ساتھی پولیس سے چھڑا کر فرار ہوئے۔ پولیس کے مطابق طیفی بٹ کو ساتھیوں سے چھڑوانے کی کوشش کی گئی، اس دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ طیفی بٹ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ رحیم یار خان میں طیفی بٹ کے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن لاہور سید...
خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والا بدنام زمانہ گینگسٹر تھا۔ اس کا نام شہر کی انڈر ورلڈ میں 3 دہائیوں سے جاری خاندانی دشمنیوں، قتل و غارت اور لینڈ گرابنگ کی جنگوں سے جڑا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی سے گرفتار گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک طیفی بٹ، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کا چھوٹا بھائی تھا۔ دونوں بھائی خود کو لاہور کے ’مشہور تاجر‘ قرار دیتے تھے، تاہم ان پر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ دشمنی کی جڑیں: بِلا ٹرکاں والا کیس بٹ خاندان کی پرانی دشمنی امیرالدین عرف بِلا ٹرکاں والا کے خاندان سے تھی۔ 1994 میں بِلا کے قتل کے بعد...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کو ریاستی اداروں اور ایک خاتون صوبائی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مبینہ غلط استعمال کے 2 الگ مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر فلک کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فلک جاوید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو زمان پارک کے باہر حملوں اور توڑ پھوڑ کے...