ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے دوران لاہور پولیس کے 112 جوان زخمی ہوئے ہیں، یہ جماعت احتجاج کے نام پر انتشار چاہتی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب بھی ملک استحکام کی جانب بڑھتا ہے اور حالات اچھے موڈ کی جانب جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گروہ خفیہ ایجنڈے کے پیچھے انتشار پیدا کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیتا ہے۔

فیصل کامران نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک مذہبی جماعت اپنے ایک نام نہاد ایشو کے اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے ہر ممکن طریقے سے اس سے بات کرنے کی کوشش کی اور بات چیت کے دروازے کھلے رکھے تاہم مذہبی جماعت مذاکرات کی جانب نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، کچھ ابھی بھی اسپتالوں میں ہیں، کچھ کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، بہت سے پولیس اہلکار ابھی تک لاپتا بھی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہیں، لاہور پولیس کے 112 اہلکار زخمی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے کارکنان نے پولیس کی گاڑیاں، تھانے اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا، ہمارے پاس 15 کا ریکارڈ بھی موجود ہے جس میں شہری یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی گاڑیاں چھین لی گئیں، اس جتھے کے احتجاج سے عام شہریوں کی زندگی تنگ ہورہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس ٹی ایل پی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس ٹی ایل پی ڈی ا ئی جی ا پریشنز لاہور ڈی ا ئی جی ا پریشنز لاہور

پڑھیں:

لاہور،ٹریفک اہلکار موٹرسائیکل سواروں کا چالان کررہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانیتں منظور، رہا کرنے کا حکم
  • کالعدم مذہبی جماعت کے 181  کارکنان کو رہا کرنے کا حکم
  • امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد
  • لاہور،ٹریفک اہلکار موٹرسائیکل سواروں کا چالان کررہا ہے
  • کراچی: پی آئی ڈی سی پروکلا کے احتجاج کے پیش نظر سندھ پولیس کے اہلکار رکشے میں سوار ہو کر اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے جارہے ہیں
  • لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک شدید زخمی
  • لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی
  • لاہور، پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
  • لاہور: گھر میں واردات کرتا پولیس اہلکار پکڑا گیا
  • لاہور: گھر میں واردات کرتے پولیس اہلکار پکڑا گیا، شہریوں کا تشدد