Express News:
2025-10-13@15:36:08 GMT

وزیر داخلہ محسن نقوی سے تبلیغی جماعت کے وفد کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تبلیغی جماعت کے وفد نے ملاقات کی اور نومبر میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

وفد میں انوار غنی، اقبال میاں، محمد عامر اور زاہد پراچہ شامل تھے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیر داخلہ کو نومبر میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اجتماع کے انعقاد  میں وزارت  داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، اجتماع میں شرکت کیلئے  آنے والے غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی،  گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ائیر پورٹس پر سپیشل کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام کی تبلیغ کیلئے سہولت اور آسانی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور ثواب کا کام ہے۔

تبلیغی وفد نے کہا کہ پچھلے سال 108 ممالک سے لگ بھگ 15 ہزار سے زائد بین الاقوامی شرکا سالانہ اجتماع میں  شریک ہوئے، ملاقات کے آخر  میں سیلاب زدگان اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ

پڑھیں:

مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےمربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کی، شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا رائے ونڈ اجتماع کیلیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان
  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ کا افغان طالبان اور خوارج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید 23 جوانوں کو خراج عقیدت
  • افغانستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا سخت ردعمل
  • کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ محسن نقوی