2025-09-18@05:29:25 GMT
تلاش کی گنتی: 704
«لاہور پولیس»:
(نئی خبر)
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو...
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے دل دہلا دینے والے واقعے کے مرکزی دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کے لیے نکلا تھا، جہاں 4 ملزمان نے انہیں روک کر خاتون کو خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا۔ متاثرہ شہری کے بیان کے مطابق تین ملزمان جن کی عمریں 18 سے 28 سال کے درمیان تھیں نے پہلے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بعد ازاں فون کے ذریعے ایک اور...
لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور: لاہور میں گلی محلوں سے گزرنے والی خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جو گلی محلوں میں آنے جانے والی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے میں ملوث ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آنے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملت پارک تھانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم والٹن روڈ کا رہائشی ہے جسے نیازی اڈے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایس ایچ او ملت پارک سہیل لیاقت گوندل کے مطابق...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کاڈرامہ رچا دیا۔ یہ بھی پڑھیے لاہور میں پتنگ کی ڈور سے 3 افراد زخمی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص عمیر جمیل نشے کا عادی ہے، جو پیسوں کے لیے بہنوئی کو دھمکیاں دیتا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بہنوئی کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر عمیر جمیل نے اپنے گلے پر کسی چیز سے کٹ لگا لیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ پتنگ کی ڈور پھرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
لاہور: لاہور سے اغوا کی گئی گیارہ سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا۔ سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی آیت کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان کے مطابق آیت اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اغوا کار بچی کو لاہور سے ٹرین کے ذریعے کراچی لے جا رہا تھا، تاہم راستے میں وہ بچی کو ٹرین میں اکیلا چھوڑ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے پر نوجوان کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق جوہر ٹائون میں قصائی رشتہ دارآپس میں الجھ پڑے، 35سالہ شبیر حسین کو ٹوکے وار کرکے قتل کردیاگیا، مقتول شبیر کو اویس اور عدیل نے قتل کیا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی۔
موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کروا دیا، شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل کراس کیا، ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان 290/291 کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی۔ ترجمان کے مطابق موٹروے کو پیدل کراس کرنا قانوناً جرم ہے، یہ خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے، متعدد حادثات کی وجہ یہی غیر ذمہ دارانہ اقدام بن چکا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ روڈ یوزرز فٹ برج استعمال کریں، زندگی محفوظ بنائیں۔

پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کیس: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو کارروائی سے روک دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار محمد شہروز کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اس سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محض تحفظات کی بنیاد پر درخواست گزار...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کے دوران رواں ماہ اب تک 163ملزمان کو گرفتار اور 92مقدمات کا اندراج کیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر2007ملزمان گرفتار،1153مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھریلوجھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے زہریلاسپرے پی لیا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق چوہنگ کی رہائشی تانیہ کا اپنے شوہریاسرسے کسی بات پرجھگڑاہوگیا،دلبرادشتہ ہو کر زہریلا سپرے پی لیا۔پولیس کے مطابق اسے بے ہوشی کی حالت ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ملزم علی عباس کی جیل سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم علی عباس کو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے دوسرے مقدمے میں شامل کیا جا رہا ہے جس کے بعد پولیس مقابلے میں مارے جانے کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی کے ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سے بچانے کی درخواست واپس کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ملزم علی عباس کی جیل سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم علی عباس کو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے دوسرے مقدمے میں شامل کیا جا...
لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں، جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق 28 سالہ احمد کو محلے دار نے معمولی جھگڑے پر گولی ماری دی،سینہ پر لگنے والی گولی نوجوان کی موت کا سبب بن گئی ،نوجوان کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔(جاری ہے) پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور: ریلویز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاکستان ریلویز پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے 2 خواتین کو شک کی بنیاد پر روکا، جس کے بعد ان کے سامان کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار نے لی اور چیکنگ کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ملزمہ ثمرین کے بیگ سے 5.5 کلو اور ثوبیہ کے بیگ سے 4.4 کلوگرام چرس نکلی۔ دونوں خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ یہ منشیات بنوں سے بذریعہ بس لاہور لائی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خواتین چرس کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے...
محسن جعفری: چکوال اسلام آباد لاہور موٹروے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب ہونے والے افسوسناک بس حادثے کے بعد سکائی ویز بس کمپنی کے مالک، اڈہ منیجر اور ڈرائیور کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 279، 322، 337-G، 427 اور 109 کے تحت تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور عاطف نذیر ہفتے کی رات 12 بجے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوا۔وہ صبح 5 بجے راولپنڈی پہنچا، جہاں منیجر اور کمپنی مالک نے اسے آرام کا وقت دیے بغیر صبح 6 بجے دوبارہ لاہور کے لیے روانہ کر دیا۔ڈرائیور کو غنودگی محسوس ہو رہی تھی اور وہ بس لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔اسی لاپرواہی...
اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) چکوال کے قریب موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔جاں ہونے والوں میں 35...
راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں چلی گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام...
راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35...
راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید اور 10 معمولی زخمی ہوئے، جاں بحق اور شدید زخمی ہونے والی سواریوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کیا گیا۔ معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔لاہور کینٹ کچہری میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی. جہاں عدالت نے شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور رہنما پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی.جنہوں نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔عدالت نے اسی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی سمن جاری کئے ہیں، جو عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باعث بذریعہ جیل روبکار بھجوائے گئے ہیں. عدالت...
لاہور (نیوز ڈیسک) کینٹ کچہری لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 30 جولائی کو طلب کر لیا اور سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا جبکہ شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل روبکار کے ذریعے سمن جاری کردیئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے،...
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کے علاقے خوازہ خیل میں مدرسے کے قاری کے تشدد سے بچے کی موت کے بعد اب ضلع صوابی سے بھی قاری کے 6 سالہ بچے پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں مدرسے کیلیے تاخیر سے آنے پر استاد نے 6 سالہ بچے پر تشدد کر کے زخمی کر دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاری کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس کے مطابق محمد عاصم نے پولیس کو اطلاع دی کہ چھوٹا لاہور کی جامع مسجد ڈھیرانے محلہ میرا ڈھوک میں ان کا بیٹا محمد عیسٰی دینی علوم حاصل کر رہا ہے۔ گزشتہ روز معمول کے مطابق مسجد گیا جہاں لیٹ آنے پر قاری محمد...
فائل فوٹو لاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔پولیس کا...
سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکار 2 شہریوں کو اغواء کرکے پچیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شاہد اور ندیم کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے مغوی افراد کو زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔ پولیس نے کہا کہ تینوں پولیس ملازمین سے مزید تفتیش...
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کو سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فرحت بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے بیٹے عنصر اسلم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئی جی صاحب جعلی پولیس مقابلے ہو رہے ہیں، اس کو روکیں، پولیس کی موجودگی میں ملزموں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔جس پر ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ درخواستگزار کے دو...
لاہور ہائیکورٹ میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی جانب سے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار فرحت بی بی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فرحت بی بی کا بیٹا غضنفر حسن پولیس مقابلے میں مارا گیا اور اب وہ اپنے دوسرے بیٹے کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کر رہی ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ڈی کے آنے کے بعد ایک ہی طرز کے پولیس مقابلے ہو رہے ہیں جن پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جعلی پولیس مقابلہ: فیصل آباد پولیس کے 3 اہلکاروں...
لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے فرحت بی بی کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ غضنفر حسن کو پولیس مقابلے میں مارا گیا، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ دیکھتے ہیں آئی جی پنجاب کی رپورٹ کیا کہتی ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سی سی ڈی کے آنے کے بعد ایک ہی طرز کے پولیس مقابلے ہورہی ہیں، درخواست گزار کا ایک بیٹا تو مارا گیا دوسرے کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ وکیل صاحب عدالت میں...
لاہور: ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ Tagsپاکستان
---فائل فوٹو لاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پی ٹی آئی قیادت شاہدرہ سے قافلے کی صورت میں رائیونڈ فارم ہاؤس پر جائیں گی جہاں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے، وہاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کی صدارت میں پنجاب اور کے پی کے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کا آئندہ احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور پہنچ گیا۔ قافلے کی قیادت پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، قافلے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پنجاب اور کے پی کے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہیں۔ شاہدرہ میں قافلے کا کارکنوں کی جانب...
سٹی 42 : پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سپرنٹنڈنٹس کے تقرروتبادلے کردیے گئے ۔ 34 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 21سپرنٹنڈنٹس ،4اسسٹنٹس کے تقرروتبادلے ہوئے۔ ترقی پانیوالے 24اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،19سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں ۔ افسران کی مختلف برانچز ، یونٹس اور اضلاع میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ جس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدعاشق اور حافظ نوید اصغر سی سی پی او آفس لاہور تعینات، سپرنٹنڈنٹ مقصود عالم،مریم یوسف ،نیلما فاروق سی سی پی او آفس لاہور تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف علی سی سی ڈی ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مرتضی ٰپولیس قومی رضاکار ویلفیئربرانچ تعینات، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار انور کو ایڈمن برانچ لاہور تعینات کردیا گیا ۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں...
پولیس نے معصوم بچے سے بدفعلی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انچارج چوکی شیر شاہ چوہنگ کی پولیس ٹیم نے 10 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو ایل ڈی اے سے گرفتار کرلیا۔ انچارج چوکی شیر شاہ کے مطابق ملزم مجاہد احمد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچے کو ورغلا کر شیر شاہ میں واقع کوارٹر میں لیےگیا۔ انچارج کے مطابق ملزم کوارٹر میں بچے سے بدفعلی کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
علامتی فوٹو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو سوشل میڈیا پر جانور کو مار کر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے لاہور میں پیش آنے والے افسوناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خانسہ حسین نامی خاتون کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گھر میں موجود پرندوں اور جانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن متاثرہ لگتا ہے جس پر اسے مینٹل اسائلم میں منقتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام کو جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی، ملزمہ...
لاہور: کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افراد نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے کے موورز اور...
لاہور: کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی پیروی کیلئے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی...
---فائل فوٹو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا کہ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی پیروی کے لیے اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور پیشی کیلئے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا ہے کہ لاہورمیں بانی پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)لاہور کے علاقے اچھرہ میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کہا کہ لیبرا نسل کا کتا بھی انویسٹیگیشن پولیس نے تحویل میں لے لیا، ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزم انور اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر نکلتا تھا۔(جاری ہے) پولیس نے کہا کہ ملزم آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کا عادی ہے، ملزم وقوعہ کے روز پالتو کتے کے ہمراہ آوارہ کتوں کے ہمراہ موجود تھا، ملزم کی موجودگی میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ...
لاہور کے علاقے اچھرہ میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ لیبرا نسل کا کتا بھی انویسٹیگیشن پولیس نے تحویل میں لے لیا، ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزم انور اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر نکلتا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کا عادی ہے، ملزم وقوعہ کے روز پالتو کتے کے ہمراہ آوارہ کتوں کے ہمراہ موجود تھا، ملزم کی موجودگی میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ میں کمسن بچے پر کتے کے حملے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔...
لاہور: جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔ ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس...
خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان الرٹ کردیے گئے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اورسپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں...
لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں ایک چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گھر کے ملازمین ہی چوری کے ماسٹر مائنڈ نکلے ہیں، جو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اے ایس پی ڈیفنس لاہور شہر بانو نقوی کے مطابق، ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ملزمان چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی...
فوٹو لاہور میں چینی شہری کے گھر پر 1 کروڑ روپے سے زائد کی چوری کرنیوالے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہر بانو نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپےکی چوری کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔اےایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان چینی شہری کے گھر کے ملازم تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش چوری کیا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے، باقی رقم کی برآمدگی کی کوششیں جاری ہیں۔
لاہور میں کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کے حادثے میں زخمی 3 افراد میں سے ایک دم توڑ گیا، واقعہ کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لڑکے کے زیر استعمال گاڑی اس کے باپ کی نہیں بلکہ مالک مکان کی ہے، حادثے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آ گئی۔ٹریفک حادثہ شاہدرہ ٹاؤن میں مین روڈ پر سنگیت سینما کے قریب رات ساڑھے 10 بجے پیش آیا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی تیز رفتار گاڑی دو موٹر سائیکلوں کو ہِٹ کرتی ہے، حادثے میں ایک نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، گاڑی رُکنے پر لوگوں نے 13 سالہ ڈرائیور کی دُرگت بنائی اور پولیس کے حوالے...
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کاٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور چالان کاٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔
لاہور پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مصری شاہ پولیس نے منشیات کی سپلائی دینے کے لیے آنے والے پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے کالونی لال مسجد کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو پولیس نے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی، موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل بھگا دی، پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ایک ملزم نے اپنا نام عمرفاروق اے ایس آئی ٹیلی کمیونکیشن پنجاب پولیس اور دوسرے نے محمد علی...
لاہور میں ایک شخص کی جانب سے اہل خانہ پر تشدد کے دوران ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ڈھال بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے تاجپورہ سے ایک نوعمر بچی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے اطلاع دی اور کہا کہ والد نے شیشے کا گلاس میرے سر پر مارا جس سے میں شدید زخمی ہو گئی، بچی نے بتایا کہ اس کے والد نے اس کی والدہ اور بھائی پر بھی جسمانی تشدد کیا ہے۔ کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور تھانہ غازی آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے...
فائل فوٹو لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں کمسن کار ڈرائیور کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ایک کمسن ڈرائیور چلا رہا تھا، جس نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری۔پولیس کے مطابق کمسن کار ڈرائیور کی شناخت 13 سالہ حاشر کے نام سے ہوئی ہے، جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی شہریوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
—فائل فوٹو لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑ کر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق نیو راوی پُل پر پولیس ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔کار سوار نے ناکے پر کھڑے پولیس کانسٹیبل صدیق کو بھی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روکا اور کار ڈرائیور ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
لاہور: نیو راوی پل پر شہری نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ لاہور پولیس کے مطابق نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر ناکہ توڑتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیْ پولیس نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی ہوگیا ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، ناکے پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا...
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکا نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، جیو نیوز نے ہراسگی کی فوٹیج بھی حاصل کر لی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون بچے کے ساتھ گلی میں گھر کی طرف آرہی ہے کہ ایک اوباش نے اُس پر آوازیں کسیں اور پھر اسےدبوچنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کے بجائے اس کا شوہر باہر...
لاہور کے کالج روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں غیرملکی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ملزم کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رات کے وقت اپنے بچے کے ساتھ گھر آرہی تھی جب شلوار قمیض میں ملبوس ملزم نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا پروفیسر نوکری سے فارغ ملزم خاتون کے شوہر کے گھر سے باہر آنے پر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز...
فوٹو اسکرین گریب: فیس بک لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکار ہونے والی نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، اوباش نوجوان نے اُس پر آوازے کسیں اور دبوچنے کی کوشش کی۔خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کی بجائے اس کا شوہر باہر نکلا تو اوباش نے دوڑ لگا دی۔ بھارت: 40 سالہ خاتون ٹیچر 16 سالہ طالب علم کا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار...
لاہور میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا جسے لاہور پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل...
لاہور ، پشاور ، کراچی (نیوز ڈیسک)لاہور ، پشاور ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کے بعض بڑے شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل کی گئی ہے جبکہ حساس مقامات بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں آج 1689 عزاداری جلوس اور 3895 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن کی حفاظت کیلئے ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس کی حفاظت پر 10 ہزار سے زائد اہلکار مامور ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ اور پشاور میں 9 محرم الحرام پر سکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی...
محرم الحرام کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 9 اور 10 محرم کو ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ان دو دنوں کے دوران شہر بھر میں 600 سے زائد مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے جن کے لیے مکمل اور مؤثر ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو لاہور کے مختلف علاقوں سے 5 بڑے جلوس برآمد ہوں گے جن میں مرکزی یوم عاشور کا جلوس حسب روایت نثار حویلی سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو...
---فائل فوٹو لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے۔پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال پہلے 6 ماہ کے دوران لاہور شہر میں سنگین جرائم میں 49 فیصد کمی آئی ہے۔پولیس ہیلپ لائن 15 کی کالز اور مقدمات کے ریکارڈ کے مطابق 2024ء کی نسبت رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 12ہزار 484 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے۔ان جرائم میں راہزنی میں 69 فیصد، دورانِ ڈکیتی قتل میں 60 فیصد اور گھر میں ڈکیتیوں میں 52 فیصد کمی ہوئی ہے۔اسی طرح موٹرساٹیکل چوری کی وارداتوں میں 2024ء کی نسبت 36 فیصد، گاڑی چوری کی وارداتوں میں 44 فیصد، گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 71 فیصد اور موٹرسائیکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
علامتی فوٹو لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے شادباغ میں خاتون نے اپنے ہی گھر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی۔ شادباغ کےایک گھرمیں چندروز قبل ڈیڑھ کروڑ کی واردات رپورٹ ہوئی،تفتیش وویمن تھانہ ریس کورس منتقل ہوئی تو پولیس نےگھرکےملازمین سے پوچھ گچھ شروع کی،کڑیاں گھر کی ہی مالکن سے جا ملیں۔ پولیس نےخاتون اور ڈرائیورکو گرفتار کر کے نقدی اور زیورات برآمد کرا لئے ہیں۔ مزیدپڑھیں:نواز شریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو بھی تیار
لاہور: تحریک انصاف کی متحرک خاتون کارکن صنم جاوید کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل صنم جاوید کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج انہیں جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے موقع پر ان پر گل پاشی کی گئی اور وہ گھر روانہ ہوگئیں۔ آخرکار صنم جاوید کو رہا کر دیا گیا pic.twitter.com/ShaqJLeKvz — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) July 2, 2025 یاد رہے کہ صنم جاوید کو ان کے شوہر پروفیسر عتیق کے ہمراہ 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ 9 مئی کیسز کی عدالتی سماعت کے بعد جیل سے باہر...
—فائل فوٹو لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ماڈل ٹاؤن کے زیرِ حراست 2 ریکارڈ یافتہ ڈاکو مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس کے زیرِ حراست ملزمان فضل الرحمان اور امیر کو برآمدگی کے لیے کاہنہ لے کر جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ ملتان :سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاکملتان میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے ۔ جوابی فائرنگ کے دوران دونوں زیرِ حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ ملزمان بینک ڈکیتیوں اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل جیسی 100وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس نے مفرور ملزموں کی تلاش شروع...
لاہور میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی دو ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ نے دوستی ختم کرنے پر اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ واقعہ تھانہ ہیئر کی حدود میں پیش آیا جہاں اجالا کے بھائی خبیب عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد نے ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ کے کہنے پر اجالا کے گھر پر فائرنگ کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوستی کے خاتمے پر سوزین اور نمرہ نے پہلے اجالا کو دھمکیاں دیں، جس کے بعد گھر پر مسلح حملہ کروایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر...
آج صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں 17 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔ چارمحرم الحرام کی مناسبت سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سر انجام دے رہے ہیں، آج محرم الحرام پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور...
لاہور: دوستی چھوڑنا جرم بن گیا، دو ٹک ٹاکرز، سوزین اور نمرہ نے اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ فائرنگ کی وجہ دوستی ختم ہونے پر پیدا ہونے والا تنازع ہے۔ پولیس کے مطابق سوزین اور نمرہ نے اجالا کو دوستی ختم کرنے پر پہلے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بعد ازاں اپنے ساتھی احمد کے ساتھ مل کر اس کے گھر پر فائرنگ کروائی۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہیئر تھانے کی پولیس نے ملزمان سوزین، نمرہ اور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
سٹی42: محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے ہیں۔ سیکیورٹی کی تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 30,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 2,900 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور، آج لاہور میں 15 عزاداری جلوس اور 395 مجالس کا انعقاد اور صوبہ بھر میں 136 جلوس اور 3,659 مجالس منعقد ہوں گی۔15 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کریں گے۔حساس مقامات پر اضافی فورسز، سی سی ٹی وی نگرانی، اور واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔ حکومتی ہدایات اور پابندیوں کے مطابق دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس پر سختی سے...
---فائل فوٹو لاہور میں گزشتہ رات بھی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جس کے بعد 3 دنوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں شاہ گینگ کے ہلاک ہونے والے ملزموں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر نشتر کالونی میں چھاپا مارا گیا جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان حماد شاہ اور نعلین شاہ زخمی حالت میں پکڑے گئے، انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ پنجاب: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاکپنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔(جاری ہے) جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9سالہ عائشہ اور 11سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35سالہ عتیق، 30سالہ سمیرا اور 6سالہ سلیمان شامل ہیں۔ حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورا بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی...
---فائل فوٹو لاہور میں صدر انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی چار اندھی وارداتوں کا سراغ لگا کر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندر کے علاقے میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں شہری عمران کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے میاں بیوی سمیت 4 ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں۔ایس پی صدر انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ ستوکتلہ میں باپ بیٹے کو قتل کرنے والے 4 ملزمان کو بھی دھر لیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج 2 محرم الحرام کو صوبے بھر میں 90 عزاداری جلوس اور 3 ہزار 495 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، صرف لاہور میں 8 عزاداری جلوس اور 386 مجالس ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار جبکہ لاہور میں 2 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ان کا مزید...
لاہور: اکبری گیٹ کے علاقے محلہ نعمت گراں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو پوتوں کے درمیان جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کے دوران 85 سالہ دادا محمد ریاض فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلمان خان اور نعمان نامی دو بھائیوں کے درمیان کسی گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا۔ دادا محمد ریاض دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے محمد ریاض سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار...
لاہور: نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، کار سوار خاتون اور مرد نے 40 سالہ عورت کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔ لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔ کلوز سرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے خاتون کی موت ہوئی، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔ Tagsپاکستان
لاہور: پولیس نے ٹریفک وارڈن پر تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ لٹن روڈ کے علاقے میں فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک وارڈن نے دوران ڈیوٹی ایک مشتبہ گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ کے باعث روکا جس پر گاڑی میں سوار افراد نے نہ صرف گاڑی وارڈن پر چڑھانے کی کوشش کی بلکہ اسے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا اور وردی بھی پھٹ گئی، ایس...
---فائل فوٹو لاہور میں پولیس نے شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنے والی دو خواتین کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق دونوں خواتین شاپنگ کے بہانے مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں میں جاتی تھیں، ایک ملزمہ شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو باتوں میں لگاتی جبکہ دوسری موبائل، نقدی اور پرس وغیرہ چوری کر لیتی تھی۔ ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق ملزمان واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے تھے جسے ان کا ساتھی چلاتا تھا۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان سے چوری شدہ 40 موبائل فون، خواتین کے متعدد پرس اور پستول برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم، سلمیٰ بی بی اور عیشاء رانی شامل ہیں۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)لاہور میں داتا دربار سے اغوا کیے گئے 3 سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کر کے ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا، مغوی بچے اور ملزم کا سراغ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لگایا گیا۔(جاری ہے) ایس پی سٹی بلال احمد نے لوہاری پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سالہ حسن خاندان کے ساتھ داتا دربار آیا تھا، ماں اسے پارک میں بٹھا کر کھانا لینے گئی تو ا یک شخص بچے کو اغوا کر کے لے گیا۔پولیس کے مطابق ملزم لوکل بس پر پہلے گجومتہ پہنچا، پھر رکشہ اور بعد میں موٹرسائیکل کا استعمال کرتا رہا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس...
اسکرین گریب لاہور کے علاقے مزنگ میں ممنوعہ نمبر پلیٹ والی گاڑی روکنے پر وکلاء نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔پولیس کے مطابق مزنگ میں ٹریفک وارڈنز نے ممنوعہ نمبر پلیٹ والی سیاہ رنگ کی گاڑی کو روکا تو اس میں سوار وکیل نے ساتھیوں کو بلا لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل اور اس کے ساتھی ٹریفک وارڈن کو لاتیں اور گھونسے مار رہے ہیں۔ وارڈن کے ساتھی اسے چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حملہ آور کسی کی نہیں سنتے، لوگوں کے جمع ہونے پر وکلاء گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ...
فائل فوٹو لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں 2 افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی افریقی شہری ہیں۔ کار سوار خاتون اور مرد نے خاتون کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔اس معاملے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔
عرفان ملک :وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس مقابلوں اور قتلوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور سمیت پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کر دی، صوبہ بھر میں سی سی ڈی اور ضلعی پولیس کے مقابلوں کی رپورٹ بھجوائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت ضلعوں کی پولیس نے رواں سال میں ابتک 851 پولیس مقابلے کیے،ضلعی پولیس کے ساتھ پولیس مقابلوں میں 401 جرائم پیشہ افراد ہلاک ، 546 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،سی سی ڈی نے 2ماہ کے دوران 286 پولیس مقابلوں میں 196 ملزمان کو ہلاک اور 139 زخمی ہوئے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین...
لاہور: ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچنے والے سب انسپکٹر ارشاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش ایلیا مسیح کی گرفتاری کے لیے باووالا میں چھاپہ مارا لیکن ملزم کی گرفتاری پر علاقے کے سب انسپکٹر نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی۔ سب انسپکٹر کے مزاحمت کرنے پر منشیات فروش موقع سے فرار ہوگیا، جس پر تھانیدار اشفاق کی مدعیت میں سب انسپکٹر ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار سب انسپکٹر ارشاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھا۔ Tagsپاکستان
لاہور: پولیس نے گھر میں والدہ کی غیرموجودگی میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی کی پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کال پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کام کی غرض سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ ملزم نے لڑکی کی والدہ کی غیر موجودگی میں زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو دھمکیاں دی تھیں کہ کسی کو بتایا تو...