لاہور میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء )لاہور میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا، سی سی ڈی کی جانب سے کاہنہ کے علاقے میں گرفتاری کیلئے مارے جانے والے چھاپے دوران ملزم جسم کے نازک حصے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ مارا۔(جاری ہے)
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شلوار کے نیفے سے پستول نکالتے ہوئے غلطی سے ٹریگر دبا دیا جس سے گولی چل گئی اور ملزم پیٹ کے نیچے نازک حصے کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملزمان کے اس طرح زخمی ہونے کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 27 مقدمات درج کر کے متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1792 افراد کو 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 13 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 98، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1374، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2031 مقدمات درج اور 1837 قانون شکن گرفتار کئے گئے۔ 84 ہزار 778 افراد کو 21 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانے‘ جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 742، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 57 ہزار 301، صنعتی سرگرمیوں کی 1689 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3265 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔