اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری کی گرفتاری کیلئے رات ایک بجے میرے گھر کا محاصرہ کیا : شیریں مزاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب میرے گھر کا محاصرہ کیا اور بیٹی ایمان اور ہادی کے بارے میں پوچھا لیکن وہ گھر پر نہیں تھے جس کے بعد پولیس والے چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں شیریں مزاری کا کہناتھا کہ ’’رات ایک بجے سیکریٹریٹ تھانے کی بھاری اسلحے سے لیس آئی سی ٹی پولیس کی ریڈنگ پارٹی نے میرے گھر کا محاصرہ کیا اور ایمان اور ہادی کے بارے میں پوچھا۔ وہ وہاں موجود نہیں تھے اور ہم نے پولیس کو اس سے آگاہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور انہیں تھانے رپورٹ کرنا چاہیے۔ آخرکار وہ واپس چلے گئے۔
پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ ، مسلم لیگ ق کا " یوم تشکر" منانے کا اعلان
At 1 am this morning a heavily armed raiding party of ICT police from Secretariat thana surrounded my home & asked for Imaan & Hadi.
اس سے قبل سینئرصحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا تھا کہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے پاس ایک مہینے کا وقت ہے وہ 20 اکتوبر تک گرفتار ہو چکی ہوں گی ۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔