Islam Times:
2025-11-24@20:15:21 GMT

لاہور میں تحریک لبیک کا احتجاج، تمام راستے بند

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: تحریک لبیک پاکستان نے آج پھر جمعہ کے فوری بعد احتجاج کی کال دی ہے۔ جس کے پیش نظر لاہور میں صورتحال کافی کیشدہ ہے۔ کنیٹرز لگا کر ٹی ایل پی کے مرکز کو چاروں طرف سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ آج ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

لاہور میں تحریک لبیک پاکستان اور لاہور پولیس ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے آج بھی تیاری کرلی ہے جبکہ ٹی ایل پی نے بھی کارکنوں سے آج بروز جمعہ مرکز پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو صورتحال مسلسل کشیدہ رہی، کیونکہ بدھ کی رات پولیس اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ تصادم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی جانب مارچ کی کال دیئے جانے کے بعد شروع ہوا، جہاں وہ فلسطینیوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کا ارادہ رکھتی تھی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک لبیک پاکستان

پڑھیں:

گیارہ سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک استغاثہ کے مدعی جواد حامد پیش ہوئے۔ پولیس افسران کے وکیل نے مدعی استغاثہ جواد حامد کے بیان پر جزوی جرح مکمل کی۔ عدالت نے ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے گیارہ سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت ہاکستان عوامی تحریک استغاثہ کے مدعی جواد حامد سے بیان پر جزوی جرح مکمل کی گئی۔ مدعی سے جرح آئندہ سماعت پر بھی جاری رہے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک استغاثہ کے مدعی جواد حامد پیش ہوئے۔ پولیس افسران کے وکیل نے مدعی استغاثہ جواد حامد کے بیان پر جزوی جرح مکمل کی۔ عدالت نے ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

آئندہ سماعت پر بھی مدعی جواد حامد سے بیان پر جرح جاری رہے گی۔ مدعی استغاثہ نے پولیس پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی ہلاکت کا الزام لگایا ہے، جبکہ پولیس کی ایف آئی آر میں ٹرائل کی کارروائی پہلے ہی مکمل چکی ہے۔ اب پاکستان عوامی تحریک کے گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ کیخلاف ایف آئی آر کے علاؤہ استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے۔ پولیس کی درج کردہ ایف آئی آر میں 108 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دونوں فریقین کی الگ الگ ایف آئی آرز درج ہوئیں تھی۔ پولیس کے گواہان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی فائرنگ سے 7 شہری قتل ہوئے۔ کارکنان کے پتھراو اور فائرنگ سے 31 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور غنڈہ گردی کے ریکارڈ توڑ دیئے، ترجمان تحریک لبیک پاکستان
  • پاکستان تحریک انصاف نے 26نومبرکو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا
  • پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • 26 نومبر، پی ٹی آئی کا یوم سیاہ کا اعلان، ریجنل تنظیمیں احتجاج کرینگی، جنید اکبر
  • تحریک تحفظ کی پریس کانفرنس، پولیس کا کوئٹہ پریس کلب کا محاصرہ
  • کوئٹہ میں تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کی پریس کانفرنس رُکوا دی گئی
  • گیارہ سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل کی کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی
  • پورا پاکستان آئین پر حملے کیخلاف باہر نکلیں،اپوزیشن اتحاد کا یوم سیاہ پر احتجاج
  • حیدرآباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آئینی ترمیمی بل کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جارہاہے
  • محراب پور: تحریک تحفظ پاکستان کی اپیل پر آئینی ترمیم کے خلاف سیاسی وسماجی تنظیمیں پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہیں