فیض آباد پر کنٹینر پہنچادیے گئے، مری روڈ فیض آباد کے ہوٹلز خالی کرنے کے احکامات جاری
احتجاج کی آڑ میںسڑک کو بلاک کرنے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،سی پی او

تحریک لبیک کی جانب سے اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ کے باعث شہر بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔ تحریک لبیک نے (آج) 10 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیٔے جبکہ شہر بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ۔ مری روڈ فیض آباد کے ہوٹلز خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کردیٔے گئے ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستے تاحال کھلے رکھے گئے تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے سی پی او خالد ہمدانی کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پرسینئر پولیس افسران کا اجلاس ہوا۔سی پی او نے کہاکہ کسی سڑک کو بلاک کرنے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، معمولات زندگی کو متاثر کرنے والی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سی پی او نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں پرتشدد سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا جب کہ املاک یاقانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: اسلام ا باد فیض ا باد سی پی او جائے گا

پڑھیں:

ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جمعہ 10 اکتوبر کو ’القدس ملین مارچ‘ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

فیض آباد اور ریڈ زون کی جانب جانے والے ممکنہ راستوں پر احتیاطی طور پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

مزید پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی نے ڈی چوک کریک ڈاؤن کی مذمت کی؟

مارچ کے لیے ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام راستے کھلے ہیں اور اگر کسی مقام پر ٹریفک ڈائیورٹ کی گئی تو شہریوں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کیخلاف قتل کی دھمکی؛ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال صرف نواز چوک سے فیصل ایونیو آنے اور جانے والا راستہ بند ہے، جبکہ شہریوں کو متبادل راستوں پروین شاکر روڈ اور ایف 8 سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’القدس ملین مارچ‘ اسلام آباد پولیس تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بدترین کریک ڈاؤن بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، تحریک لبیک
  • تحریک لبیک کے ممکنہ احتجاج سے قبل راولپنڈی مکمل سیل، داخلی و خارجی راستے بند
  • اقصیٰ مارچ: ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیوں کیا؟
  • اسلام آباد میں تحریک لبیک کا احتجاج، ریڈ زون کو مکمل طور پرسیل کرنے کا فیصلہ
  • ٹی ایل پی کا ممکنہ مارچ؛ جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت، کنٹینرز پہنچا دیے گئے، کارکنوں کی گرفتاریاں
  • تحریک لبیک پاکستان کی 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال‘سکیورٹی کے انتظامات سخت
  • ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
  • ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ، شہر میں سکیورٹی سخت، فیض آباد پر کنٹینر پہنچادیے گئے
  • ٹی ایل پی کے لبیک یا اقصیٰ مارچ کو روکنے کیلئے حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے، درجنوں کارکنان گرفتار