اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارالاحکومت میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، ایسے میں انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے مظاہرین سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں، وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف متعلقہ افراد کیلئے مارگلہ روڈ کھولا جائے گا جبکہ فیض آباد ڈبل روڈ ترنول گولڑہ موڑ کے علاقوں میں کنٹینرز روڈ اطراف پر رکھ دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تحریک لبیک کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا، متعدد کارکنان کو حراست میں لیکر تھانوں سمیت سی آئی اے میں بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب، راولپنڈی میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جو 17 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ضلعی انتظامیہ نے سیاسی ومذہبی جماعت کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی کال کے بعد راولپنڈی میں ہر قسم کے اجتماعات، جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی ، اسلحہ، لاٹھیاں غلیل، بال بیرنگز اور دھماکا خیز مواد لے جانے پر سخت پابندی ہوگی جب کہ اشتعال انگیز تقاریر اور اسلحے کی نمائش پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق موٹر سائیکل پر دو افراد کی سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش بھی جرم قرار دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہیحکم نامے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انتظامیہ نے اسلام ا باد کے مطابق

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔

جنید اکبر کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی کی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا، شہر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
  • امریکی پابندیوں کے باعث روسی تیل کا سودا ختم، بھارتی مکیش امبانی بھی پابندی کی لپیٹ میں
  • وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد: فیصل مسجد کے باہر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا احتجاج
  • اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹراور7اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ،عالمی فرمز مدعو
  • سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ