data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قانون کے حق میں 178 جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔

پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اب اسرائیل کو دفاعی ہتھیار، ساز و سامان، ٹیکنالوجی اور متعلقہ مصنوعات کی برآمد اور درآمد پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

پارلیمنٹ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور اسرائیل پر مشترکہ پابندیاں عائد کریں۔

یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے ردعمل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسپین کے وزیراعظم کا غزہ میں اسرائیلی نسل کشی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بارسلونا: اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری روکے۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کی ہر شکل قابلِ مذمت ہے، تاہم پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔

وزیراعظم سانچیز ماضی میں بھی اسرائیلی پالیسیوں پر سخت مؤقف اختیار کر چکے ہیں۔ وہ اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کے قتلِ عام پر عالمی کھیلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں، جب کہ حال ہی میں اسپین نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بھی معطل کر دی تھی۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق اسپین یورپ کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

دوسری جانب قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں گے۔ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں حماس نے اسرائیل سے اپنے 6 اہم رہنماؤں کی رہائی، مستقل جنگ بندی، اور آخری یرغمالی کی رہائی سے قبل غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسپین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی خرید وفروخت روکنے کا قانون منظور کرلیا
  • اسپین کا بڑا قدم: اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی منظور
  • اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پابندی کا قانون منظور کر لیا
  • اسپین کے وزیراعظم کا غزہ میں اسرائیلی نسل کشی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
  • کراچی: جناح اسپتال میں مریض کو آپریشن کیلئے 2 سال بعد کی تاریخ دیدی گئی
  • برطانیہ میں چینی کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈاضافہ
  • بھارت میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے جاں بحق، دوا پر پابندی عائد
  • حیدر آباد: سندھ نرسز اسٹاف اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہا ہے
  • سندھ کابینہ نے گندم اجراء پالیسی کی منظوری دیدی