data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والا معروف بھارتی گلوکار چل بسا

بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار راجویر جاوندا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ راجویر 27 ستمبر کو موٹر سائیکل پر شملہ جا رہے تھے جب بادی کے علاقے میں سڑک پر اچانک مویشی آنے کے باعث ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی۔ اس حادثے میں انہیں سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق راجویر کو حادثے کے بعد موہالی کے ایک نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا، جہاں وہ گیارہ روز تک وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج رہے تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اداکار و گلوکار راجویر جاوندا کے اچانک انتقال کی خبر سے مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: پولیس مقابلے میں 2موٹرسائیکل چور گرفتار،2ساتھی فرار
  • کراچی، بے رحم ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو بچوں کا باپ قتل
  • کراچی؛ ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام، دو بچوں کے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
  • ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والا معروف بھارتی گلوکار چل بسا
  • قاضی احمد ،ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار لڑکی جاں بحق ،2 خواتین زخمی
  • ٹنڈوجام ،ڈاکوؤں کی وارداتوں میں اضافہ ،پولیس بے بس
  • موٹر سائیکل حادثے میں زخمی معروف بھارتی گلوکار چل بسے
  • ٹنڈو جام: پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کی جانب سے ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجارہاہے
  • فرانسیسی سائیکل سوار نے ایفل ٹاور پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا