لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر نائیجرین باشندے نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
لاہور:
لاہور کے ہاسٹل میں رہائش پذیر نائیجرین باشندے نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق انوسنٹ نامی نائجیرین باشندے کی مبینہ خودکشی کا واقعہ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش کو قبضہ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔
نائجرین شخص کی لاش ہاسٹل کے واش کے ساتھ روشن دان میں لٹکی ہوئی تھی، فارنزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انوسنٹ نے گلہ میں پھندہ لگا کر مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کیا، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے، واقعہ خودکشی ہے یا قتل، شواہد جمع کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔