لاہور، عدالت نے تحریک لبیک کے 110 کارکنوں کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ تحریک لبیک کارکنان کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزمان کو پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزماں نے پولیس پر فائرنگ کی اور ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملہ کیس میں تحریک لبیک کے گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک 110 کارکنان کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے 110 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیدیا اور ملزمان کو تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ تحریک لبیک کارکنان کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزمان کو پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزماں نے پولیس پر فائرنگ کی اور ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔ ملزمان میں قاری عمر فاروق، بشارت علی، قاری شبیر احمد فاروقی، حافظ غلام سرور، قاری محمد حسین، قاری محمد اسلم، قاری محمد خورشید، سید حماد علی، عمران حسین، غلام نبی، ناظر حسین عرف نذیر چشتی اور محمد اسامہ سمیت دیگر شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت تحریک لبیک پولیس پر عدالت نے کیا گیا
پڑھیں:
لیاقت بلوچ نے کارکنوں کی کراچی واپسی پر انہیں الوداع کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-9
لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر اجتماع عام میں شرکت کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو اجتماع عام اسپیشل ٹرینوں میں کراچی واپس جانے پر الوادع کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری ریلوے پریم یونین پاکستان کے صدر شیخ محمد انور محمود الاحد پروفیسر عثمان افضل ودیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کراچی جانے والے کارکنان ان کی فیملی کے دیگر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئے جذبے کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ لہٰذا اس اجتماع عام کے ذریعے وہ عوام کے ہر طبقے تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کے عمل کو اور تیز کردیں۔ آخر میں لیاقت بلوچ نے تمام کارکنوں کی خیر و عافیت سے اپنے علاقوں میں پہنچنے کے لیے دعائے خیر کی۔
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اجتماع عام سے واپسی پر کارکنان کو الوداع کررہے ہیں