پاکستان کو انتشار نہیں،امن کی ضرورت ہے،احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکرگڑھ (صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال چودھری نے سرحدی قصبہ بدھن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ایک ناتجربہ کار کو اس ملک کا وزیراعظم بنا دیاگیا، ناتجربہ کار وزیراعظم نے ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا، عمران نیازی نے آج تک ایک یونین کونسل نہیں چلائی تھی، وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کسی دشمن ملک میں جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، احسن اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتشار نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی سرکلر ریلوےشہر کی ضرورت ہے، جلد بحال کریں گے،وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔
کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت بڑے ریلوے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران سے استنبول تک ریلوے روٹ کی بحالی پاکستان ریلوے کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیراعظم کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کا نظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ تھرکول کی ترسیل کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک جاری ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ریلوے طویل عرصے سے زبوں حالی کا شکار رہا ہے، مگر وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم نے اس بوسیدہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مؤثر کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے حنیف عباسی کو اس سلسلے میں خصوصی مبارکباد بھی دی۔
قبل ازیں وزیراعظم نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کر کے منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیا، وزیر ریلوے نے انہیں بریفنگ دی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے اپ گریڈ شدہ شالیمار ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔