اجتماع عام میں خواتین کی بھرپور شرکت پر حمیرا طارق کا اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-10
لاہور(نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں شریک خواتین نے بھرپور نظم و ضبط، یکجہتی اور دینی جذبے کا مظاہرہ کیا۔یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اجتماع عام میں ملک بھر سے آنے والی خواتین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اجتماع میں خواتین کی بھرپور شرکت بیداری اور نظام کی تبدیلی اور جدوجہد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے تربیتی ، انٹرنیشنل اور یوتھ سیشنز سمیت ہر پروگرام اور سرگرمی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اہل خانہ سمیت خواتین کی شرکت اجتماع کی کامیابی کا بنیادی عنصر ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے ناظمہ اجتماع ثمینہ سعید اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں ناظمہ اجتماع ثمینہ سعید نے اجتماع میں شریک خواتین سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس بہن کے شکر گزار ہیں جس نے اجتماع میں شرکت کرکے اجتماع کو کامیاب بنایا۔ خواتین کا نظم و ضبط، تحمل اور دینی شعور قابل قدر ہے۔خواتین کے جذبے نے ثابت کیا کہ معاشرے کی تعمیر میں خواتین کی جدوجہد سب سے مضبوط ستون ہے۔انہوں نے انتظامی کمیٹیوں اور رضاکار بہنوں کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہنوں نے جس محبت، عزم اور وحدت کے ساتھ اجتماعِ عام کے انتظام کو سنبھالا وہ ہمارے لیے حوصلہ، تقویت کا باعث تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.