اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام (پی ای آئی ) نے احسان آباد، سندھ میں جمعرات، 9 اکتوبر کی صبح پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں رحمان اللہ جاں بحق ہوئے۔ پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سانحے پر مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی پولیو ویکسینیشن مہم جاری نہیں ہے اور اگلی قومی مہم پیر 13 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والا شخص پولیو ورکر نہیں تھا اور یہ واقعہ پولیو پروگرام کے کسی پہلو سے منسلک نہیں۔ تاہم، پروگرام نے اُن تمام فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے جو عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے کہا کہ وہ میڈیا کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ درست، مصدقہ اور ذمہ دارانہ معلومات عوام تک پہنچائی جا سکیں۔ اس اشتراک سے غلط فہمیوں کے ازالے اور عوام و پولیو ورکرز کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی جانب سے اس ظالمانہ فعل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے تمام پولیو ورکرز کے تحفظ اور فلاح کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان انسداد پولیو پروگرام

پڑھیں:

میر واعظ عمر فاروق کا متعدد شخصیات کی رحلت پر اظہار تعزیت

مرحومیں کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متعدد شخصیات کی رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے راولپورہ کے مرحوم مولوی واعظ اسد اللہ شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جو میر واعظ خاندان کے ایک معزز رکن اور رشتہ دار تھے۔ وہ سوگوار خاندان بالخصوص سعید محمد شاہ اور ڈاکٹر محمد رفیع جان سے تعزیت کے لیے راولپورہ گئے اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مرحومہ کو ایک متقی اور پرہیزگار خاتون قرار دیا۔ میر واعظ نے ٹنگمرگ کے غلام نبی نجار کی بزرگ والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ ضلع اسلام آباد کے نصرت الاسلام ٹرسٹ کے رکن نذیر احمد صوفی کے بھائی غلام محی الدین صوفی، نثار احمد خان، صحافی مظفر احمد خان کے کزن اور نوجوان محمد ثمین وانی کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحومیں کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • میر واعظ عمر فاروق کا متعدد شخصیات کی رحلت پر اظہار تعزیت
  • مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی