اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ممکنہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تفصیلی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختلف متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اہم ڈائیورشن پوائنٹس درج ذیل ہیں:

راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف ٹریفک بند ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند، انتظامیہ کا تاخیر سے اعلان

بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری پارک روڈ، کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک (ترامری)، لہتراڑ روڈ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔ ائیرپورٹ جانے والے کشمیر چوک اور سری نگر ہائی وے کا رخ کریں۔

گارڈن فلائی اوور اور کھنہ پل سے فیض آباد جانے والی ٹریفک کے لیے بھی ڈائیورشن دی گئی ہے۔ کورال سے آنے والے لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ استعمال کریں۔

نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ سے فیض آباد جانے والی ٹریفک کو بھی متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سری نگر ہائی وے، راول ڈیم چوک، پارک روڈ، اور گولڑہ موڑ کے راستے راولپنڈی یا اسلام آباد آمد و رفت کریں۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ایف ایٹ، ایف نائن، ایف ٹین، ایف الیون، جی ٹین، جی الیون اور دیگر سیکٹرز کے رہائشی سری نگر ہائی وے براستہ گولڑہ موڑ راولپنڈی جا سکتے ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک اپڈیٹس کے لیے آئی ٹی پی ریڈیو 92.

4 ایف ایم یا اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل سے رہنمائی حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ترجمان ٹریفک پولیس ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری ٹی ایل پی فیض آباد ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند،

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ترجمان ٹریفک پولیس ٹی ایل پی فیض آباد ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ٹریفک پولیس اسلام آباد فیض آباد ہائی وے کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبہ مکمل، وزیراعلیٰ مریم نواز افتتاح کریں گی

اسلام آباد:

راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ماحول دوست پبلک  ٹرانسپورٹ کی سروس کا منصوبہ میٹرو بس سروس مکلمل ہوگیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رواں ماہ راولپنڈی کا دورہ کریں گی، راولپنڈی میں موجودہ حکومت کا یہ منصوبہ 55 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا گیا، اس منصوبے سے لاکھوں افراد کو جدید ترین سفری سہولیات میسر ہو رہی ہیں۔

راولپنڈی کے سہام کے مقام پر موجود پرانے جی ٹی ایس کے اڈے 28 کنال کے رقبے پر 100 الیکٹرک بسوں کا ٹرمینل اور چارجنگ یونٹس کی تعمیر جاری ہے اور راولپنڈی کے کینٹ میں موجود جی ٹی ایس کے اڈے میں 6 بسوں کو چارج کرنے کا سینٹر تعمیر کیا جار ہا ہے۔

پہلے مرحلے میں 100 الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائےگا۔

پنجاب ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے لیے 10 نئے روٹس کی منظوری دے دی گئی ہے، الیکٹرک بس سروس ریلوے اسٹیشن سے لاہور ہائی کورٹ، کورال چوک سے فوارہ چوک، عمر بیگ سے منڈی موڑ، منور کالونی سے صدر، مریٹر چوک سے موٹروے چوک، آئی جی پی سے موٹروے سے کری روڈ، صدر سے لالہ رخ کالونی، عمر بیگ سے قدیمی امام بارگاہ اور صدر لوپ سروس کے روٹس فائنل کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی ریجنل ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری اسد شیرازی کے مطابق بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ کی سہولت دی گئی۔

مخصوص نشستیں، خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور ہراسیت سے بچاؤ کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان بسوں میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ مسافر  مستفید ہوں گے،کرایے کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال کیا جائے گا، ایک ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے بتایا کہ قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق راولپنڈی کے شہریوں کو جدید سستی پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اس سروس کے آغاز سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد راستے بند، ٹریفک پولیس نےشہریوں کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری
  • مذہبی جماعت کا احتجاج؛ لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل
  • ممکنہ احتجاج: لاہور تا اسلام آباد موٹر وے، جی ٹی روڈ بند، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل
  • راولپنڈی میں ٹریفک نظام درہم برہم، بیشتر شاہراہیں بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
  • ٹی پی ایل کا ممکنہ احتجاج؛ راولپنڈی کنٹینر سٹی بن گیا، ہزاروں اہلکار تعینات، میٹرو سروس معطل
  • تحریک لبیک کے ممکنہ احتجاج سے قبل راولپنڈی مکمل سیل، داخلی و خارجی راستے بند
  • ٹی ایل پی احتجاج کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند، انتظامیہ کا تاخیر سے اعلان
  • اسلام آباد پولیس: لائسنس بنوانے کی مہم مکمل، کارروائیاں آج سے شروع
  • راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبہ مکمل، وزیراعلیٰ مریم نواز افتتاح کریں گی