تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ اعلان اُس وقت کیا گیا جب بیشتر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔

انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج کی کال واپس

ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کہا گیا ہے کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لہٰذا کسی قسم کا رسک نہیں لیا جا سکتا۔

شہریوں اور والدین کی جانب سے انتظامیہ کے تاخیر سے فیصلے پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اچانک اعلان کے باعث طلبا اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احتجاج تعلیمی ادارے بند، ٹی ایل پی راولپنڈی، اسلام آباد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تعلیمی ادارے بند ٹی ایل پی راولپنڈی اسلام آباد تعلیمی ادارے بند ٹی ایل پی

پڑھیں:

فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی  اجلاس‘ 27  ویںترمیم کا جائزہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کی مجلسِ شوریٰ کے ممبران شریک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • 26اور27نومبر کوعام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری ونجی ادارے بند رہیں گے
  • فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی  اجلاس‘ 27  ویںترمیم کا جائزہ 
  • بھارت : نئے لیبر قوانین واپس نہ لینے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • پاکستان تحریک انصاف نے 26نومبرکو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا
  • پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • 26 نومبر، پی ٹی آئی کا یوم سیاہ کا اعلان، ریجنل تنظیمیں احتجاج کرینگی، جنید اکبر
  • ملک بھر میں ’بدل دو نظام‘ تحریک کا اعلان، حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام سے اختتامی خطاب
  • عام تعطیل، بازار، مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز بند   
  •  قیادت نے جس وقت بھی کال کی سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، جے یو آئی پنجاب
  • اسلام آباد: فیصل مسجد کے باہر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا احتجاج