پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہو گا
پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں گی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے ۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔جنید اکبر کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی کی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف کی سطح پر احتجاج پی ٹی آئی
پڑھیں:
یوم سیاہ، سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کی ریلی و احتجاجی مظاہرے کی ویڈیو رپورٹ
اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کے عزم ظاہر کرتے ہوئے سکردو حلقہ دو میں کاظم میثم کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
آئینی ترامیم کیخلاف ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت گلگت بلتستان میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔ بعد ازاں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر جلسہ کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماؤں ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، شیخ ذیشان، یوسف نمبردار، خواجہ مدثر، کیپٹن (ر) سکندر علی و دیگر نے کہا کہ صرف دو شخصیات کو نوازنے کیلئے آئین پاکستان میں ترمیم ناقابل قبول ہیں۔ جب تک آئین کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال نہیں کیا جاتا یہ احتجاج جاری رہے گا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کے عزم ظاہر کرتے ہوئے سکردو حلقہ دو میں کاظم میثم کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial