Jasarat News:
2025-11-24@16:25:54 GMT

ڈیرفارمرزکا کل سے دودھ300روپے لیٹر فروخت کرنیکا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر 10اکتوبر بروز جمعے تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لیٹر فروخت کریں گے۔ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت 270 سے 280 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے اگر آج تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لیٹر فروخت کریں گے۔ڈیری فارمر کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی اپنی مرضی کی قیمت پر دودھ فروخت کیا ہے، 15 ماہ سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھائی، کمشنر تین ماہ سے ٹال مٹول کررہے ہیں۔چند روز قبل ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقریباً پورے پاکستان میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہے، تاہم سندھ حکومت چاہتی ہے کہ موجودہ قیمت برقرار رہے۔ان کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کمشنر ہاؤس میں ہونے والی میٹنگز میں طے پایا ہے کہ پہلے دودھ کا معیار چیک کیا جائے گا اور اس کے بعد قیمت مقرر کی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا کہنا دودھ کی کی قیمت

پڑھیں:

سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہوگیا ہے۔مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 4065 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟
  • بدقسمت ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کی قیمتی گھڑی نیلامی میں فروخت، قیمت ہوش اڑا دے گی
  • وفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
  • لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، سرکاری نرخ سے 120 روپے زیادہ فروخت
  • سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 23 سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی سستی ہو گئی
  • گاڑی کی خریداری و ٹرانسفر ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
  • سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے فی تولہ پر برقرار