نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کی بجلی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک (KE) پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جرمانہ جنوری 2023 میں ہونے والے ملک گیر بجلی کے بریک ڈاؤن پر عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کردی، صارفین کو 24 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے بجلی بحالی کے لیے ’بلیک اسٹارٹ فیسلٹیز‘ استعمال کرنے کی کوشش کی، جو مکمل بلیک آؤٹ کی صورت میں بجلی بحال کرنے کے لیے مخصوص ہوتی ہیں، تاہم بار بار ٹرپنگ کے باعث یہ کوششیں ناکام رہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف پاور پلانٹس میں بلیک اسٹارٹ فیسلٹیز کے ناکام تجربات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کمپنی نے اس نظام کی مناسب مشق نہیں کی، جو بلیک آؤٹ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نہایت ضروری عمل ہے۔
کے الیکٹرک نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے نظام میں خرابی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے 500 کلو وولٹ نیٹ ورک میں پیدا ہونے والے مسائل کے باعث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نوکری سے برطرف، وجہ کیا بنی؟
تاہم نیپرا نے قرار دیا کہ کے الیکٹرک کا یہ مؤقف کہ اس کا نظام مکمل طور پر این ٹی ڈی سی کے نیٹ ورک پر منحصر ہے، کمپنی کی اپنی تیاری اور تکنیکی اہلیت پر سوال اٹھاتا ہے۔
اتھارٹی نے قرار دیا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا ایکٹ کی شق 14B(4)، نیپرا لائسنسنگ رولز 2000 کے رول 10(6)، اور گرڈ کوڈ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
نیپرا نے ہدایت دی کہ کے الیکٹرک 15 دن کے اندر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرے، بصورتِ دیگر یہ رقم نیپرا ایکٹ کی شق 41 اور متعلقہ فائن ریگولیشنز 2021 کے تحت بطور واجبات وصول کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: روشنیوں کے شہر کراچی میں اندھیروں کا راج، کے الیکٹرک کی بھی انوکھی منطق
کے الیکٹرک کے ترجمان نے نیپرا کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین بعد میں کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلیک اسٹارٹ فیسلٹیز پاور پلانٹس جرمانہ کے الیکٹرک نیپرا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاور پلانٹس کے الیکٹرک نیپرا کہ کے الیکٹرک نیپرا نے کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔