جنوری 2023 میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، نیپرا کا کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک میں جنوری 2023 کے دوران ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر نیپرا نے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی آپریشنل ذمہ داریوں میں ناکامی ثابت ہوئی جس پر کے الیکٹرک کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی وضاحتیں پاؤر بریک ڈاؤن کا جواز فراہم نہیں کرتیں، جنوری 2023 کے بریک ڈاؤن کی ذمہ داری صرف نیشنل گرڈ پر ڈالنا درست نہیں، کے الیکٹرک اپنے سسٹم کی کمزوریوں اور خامیوں کا ذمہ دار ہے۔
کے الیکٹرک کی جوابات غیر اطمینان بخش اور ناقابل قبول قرار دیے گئے۔ اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو 15 روز کے اندر عائد جرمانہ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
نیپر کے فیصلے میں کہا گیا کہ لو سسٹم انرشیا کا حوالہ تکنیکی طور پر درست مگر ناکافی ہے، لائسنس ہولڈر کی جانب سے بلیک اسٹارٹ صلاحیت کی وضاحت غیر مؤثر ہے۔ بلیک اسٹارٹ مشق کے باوجود حقیقی بحران میں ناکامی ہوئی وار بار بار ٹرپنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حفاظتی اقدامات مؤثر نہیں تھے، بلیک اسٹارٹ پلانٹ کی تکنیکی خامیاں بدستور برقرار رہیں۔
نیپرا نے کے الیکٹرک جواب کا جائزہ لینے کے بعد سماعت کا موقع فراہم کیا۔ سماعت 14 نومبر 2024 کو ہونا تھی لیکن کے ای کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔ اتھارٹی نے دوبارہ سماعت 20 مارچ 2025 کو نیپرا ہیڈ آفس میں کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک بریک ڈاؤن
پڑھیں:
نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، چچا شہباز شریف سے لڑائی کی افواہوں پر مریم نواز کا رد عمل
پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین یاد رکھیں، نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں کرائم ریٹ زیرو ہے۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کوتنقید کیلئےکچھ نہیں ملتا تو نون میں سے شین نکالتے ہیں، شین میں سے نون نکالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھو، نون، میم، شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، نون سے شین نکالنے، میم سےنون نکالنا، میم سے شین نکالنا ایسے بڑے آئے، بڑی کوشش کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 40 سال سے یہ کوشش ہو رہی ہے لیکن ان کو دھول چاٹنا پڑی، آج وہ سب اپنے انجام کو پہنچے، جو اب کر رہے ہیں، وہ بھی انجام کو پہنچیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی اور خدمت پر تنقید کے لیے آپ کو شین، نون، میم ملا ہے تو آپ کو انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ لینا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ 38 اضلاع تک ترقی نہیں پہنچے گی تو پنجاب ترقی یافتہ نہیں، چھوٹے شہروں کو بھی خوبصورت بنا رہے ہیں، پاکپتن مجھے پہلے سے زیادہ صاف ستھرا نظر آیا۔انہوں نے کہا کہ کبھی پنجاب میں ہاتھوں سے جھاڑو دیتے لوگ نظر آتے تھے، ستھرے پنجاب کے تحت پورے پنجاب میں ایک طرح کی مشینری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی ضلع کو دوسرےضلع سےصفائی کیلئے مشینری نہیں مانگنا پڑے گی، ستھرا پنجاب توقع سے زیادہ بڑا پروگرام بن چکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ سکتا تھا کہ میانوالی، وزیرآباد میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ آئے گی، لوگ ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سفر کرنے پر مجبور تھے۔مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے ہوگا، اتنا تو چنگ چی کا بھی کرایہ نہیں ہوتا جبکہ طالب علموں، خواتین، اسپیشل افراد کےلیے بس فری ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹےشہروں کو نظر انداز کردیا جاتا تھا، میں ان شہروں کیلئےسہولت لائی ہوں، بسوں کو سی سی ٹی وی سے مانیٹر کرتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہٹانے سے متعلق خبروں پر بیرسٹر گوہر کا بیان بھی آ گیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگوں نے الیکٹرک بسوں پر ایسی خوشی منائی جیسے عید کا سماں ہو، دسمبر تک 11 سو الیکٹرک بسیں آجائیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ اپریل مئی تک 1500 الیکٹرک بسیں آجائیں گی، بڑی خوشی ہے کہ لوگ اس بس کو استعمال کر رہے ہیں، لوگوں کو ایک باعزت سواری کم کرائے پر دستیاب ہے۔
مزید :