جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوری 2023کے بریک ڈاؤن پر نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا،کے الیکٹرک کی آپریشنل ذمہ داریوں میں ناکامی ثابت ہو گئی،نیپرا نے کے الیکٹرک پر2کروڑ50لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیپرا نے کہاکہ کے الیکٹرک کی وضاحتیں بریک ڈاؤن کا جواز فراہم نہیں کرتیں ،بریک ڈاؤن کی مکمل ذمہ داری نیشنل گرڈ پر نہیں ڈالی جا سکتی،کے الیکٹرک کے جوابات غیراطمینان بخش اور ناقابل قبول قراردے دیئے گئے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک نیپرا نے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟