نیپرا نے کےالیکٹرک پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا، 15 روز میں جمع کروانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا، 15 روز میں جرمانہ بینک میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیپرا نے جرمانہ جنوری 2023 میں پاور بریک ڈاؤن کے بعد بحالی میں ناکامی پر لگایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک اپنی آپریشنز ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا، بار بار ٹریپنگ سے ظاہر ہوا بلیک اسٹارٹ فیسلیٹی کی موک ٹیسٹنگ کا فقدان تھا۔
دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں این ٹی ڈی سی سسٹم میں خرابی کے باعث پاور بریک ڈاؤن پر کےالیکٹرک کو جرمانہ باعث حیرت ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا اتھارٹی کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، نیپرا کے فیصلے کے جائزے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ
سٹی 42 : وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے بہن بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں ضروری سامان بشمول خیمے، ترپال شیٹس، جیری کینز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں، مصر سے امدادی سامان غزہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فائونڈیشن کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی 25 کھیپ ہے۔ پاکستان اب تک 2,427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔