پنجاب حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گندم کے بیج کی فی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے یہ اعلان سیڈ کمپنیوں کے نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد کیا۔
وزیرزراعت نے بتایا کہ گندم کے بیج کی قیمت 6500 روپے سے کم کرکے 5500 روپے فی بوری مقررکی گئی ہے تاکہ کاشتکاروں کے اخراجات میں کمی آئے اورگندم کی کاشت کوزیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ کسانوں کو بروقت اورمعیاری بیج مناسب قیمت پرفراہم کیا جائے تاکہ صوبے میں گندم کی پیداوارمیں اضافہ ہو۔
سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تیار کردہ بیج کی قیمت بھی 5500 روپے فی بوری مقررکی گئی ہے، جس سے کسانوں کو قابلِ اعتماد بیج رعایتی نرخوں پردستیاب ہوگا۔
یہ اقدام حکومت کے اس عزم کا حصہ ہے جس کے تحت زرعی معیشت کو مستحکم اورخود کفیل بنایا جا رہا ہے، وزیرزراعت نے توقع ظاہر کی کہ اس فیصلے سے رواں سیزن میں گندم کی کاشت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فی بوری بیج کی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہو گئی تھی۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ روز 4 ہزار 629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح 4 ہزار ڈالر تک پہنچنے والی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 955 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے کی کمی سے 4 ہزار 225 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48.30 ڈالر پر آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار
  • پنجاب: زرعی مشینری کے لیے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے
  • سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
  • سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ، چلغوزے کی فی کلو قیمت 12 ہزار روپے ہوگئی
  • پنجاب حکومت اور نجی شعبے میں معاہدہ، کاشتکاروں سے براہِ راست گندم خریدی جائے گی
  • پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سے گندم خریدنے کا معاہدہ طے
  • پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا معاہدہ، گندم 3500 روپے فی من خریدی جائے گی
  • پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟