پنجاب: زرعی مشینری کے لیے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید زرعی ترقی کے لیے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے پورٹل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔
پروگرام کے تحت 12 اقسام کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کے حصول کے لیے کسانوں، سروس پرووائیڈرز اور ایگری کمپنیوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ قرض کی ادائیگی کے لیے 6 ماہ کی رعایتی مدت رکھی گئی ہے جبکہ اقساط 5 سال میں سہ ماہی بنیاد پر ادا کرنا ہوں گی۔
مزید پڑھیں: مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف
سیکرٹری زراعت نے اجلاس میں پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید زرعی مشینری کی تیاری میں چین، ترکی، اٹلی، جاپان، امریکا، برازیل، اسپین اور بیلاروس کی کمپنیاں شامل ہیں۔
پروگرام میں ویٹ کمبائن ہارویسٹر، رائس پلانٹر، نرسری مشین، ویٹ سٹرابیلر، سائلج ہارویسٹر، آرچڈ سپریئر سمیت دیگر جدید مشینری شامل ہے۔ اس کے علاوہ سنٹرل پیوٹ اریگیشن سسٹم اور ہائی پاور ٹریکٹرز بھی اسکیم کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاکہ کسانوں کی آمدنی بڑھے اور صوبہ خود کفالت کی راہ پر گامزن ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
3 کروڑ روپے زرعی مشینری قرض کسان مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 3 کروڑ روپے مریم نواز مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
---فائل فوٹووزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں۔
مریم نواز نے لاہور میں 27ویں نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں، 5 سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 4 فیصد تک آ گئی، پنجاب میں 2400 میگاواٹ بجلی ہے، بجلی کے یونٹ کو 16/17روپے پر لانا چاہتی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گندم نہ خریدنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، میرے بارے میں جلسوں میں جملے کہے گئے، والد کے ساتھ کھڑے ہونے پر جیل میں ڈال دیا گیا، آج مکافاتِ عمل ہے۔
اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جانتے تھے ہمیں نہ گرایا گیا تو اِن کی جگہ نہیں بنتی، گالم گلوچ اور الزام تراشی کا جواب پرفارمنس کے بیانیے سے دیں گے۔