ایس آئی ایف سی کی موئثرحکمت عملی سے زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے  پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں جدید ترقی سے پائیدار سرمایہ کاری اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جارہا ہے۔

"گرین پاکستان انیشیٹو" کے تحت جدید تحقیق اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے سمارٹ اور پائیدار زراعت کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے ''لِمز پاکستان"، ویب سائٹ اور سیٹلائٹ سے فصل کی نگرانی کا جدید نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ "فان گرو" کے ذریعے زرعی جدت، پیداوار اور مویشیوں کی استعداد بہتر بنانے کے اقدامات جاری کیے گئے ہیں۔ ایکوا کلچر منصوبوں کے ذریعے آبی حیات کی افزائش اور بلیو اکانومی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

مقامی و عالمی سرمایہ کاروں کے اشتراک ،"بی ٹو بی" ماڈل کے تحت براہِ راست زرعی سرمایہ کاری ممکن بنائی جارہی ہے جبکہ پاکستان کا زرعی شعبہ ایس آئی ایف سی کی فعال حکمت عملی سے جدید اور خود کفیل معیشت کی جانب گامزن ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور بلیو اکانومی

پڑھیں:

زرعی، صنعتی اور خدماتی شعبوں میں بہتری، معیشت کا حجم 407 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تخمینوں کے مطابق پاکستان نے مالی سال2025   کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 3.04 فیصد رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ شرحِ نمو نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں لگائے گئے2.68  فیصد کے تخمینے سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن، دیوالیہ ہونے کے خدشات دم توڑ گئے

کمیٹی نے آج اپنے اجلاس میں بتایا کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے میں نمو 1.51 فیصد، صنعتی شعبے میں 5.26 فیصد اور خدمات کے شعبے میں3  فیصد رہی جو پہلے بالترتیب 0.56، 4.77 اور 2.91 فیصد تھیں۔

Pakistan Economy – Pakistan GDP grew 5.7% in 4QFY25; FY25 GDP grew by 3.1%, higher than previous estimates
(Oct 08, 2025) pic.twitter.com/qzE5IG3U1z

— Topline Securities Ltd (@toplinesec) October 8, 2025

زرعی شعبہ

زرعی شعبے میں اہم فصلوں کی کارکردگی معمولی بہتری کے ساتھ منفی13.49  فیصد سے منفی 13.12 فیصد تک رہی، تاہم دیگر فصلوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی جو 4.78  فیصد سے بڑھ کر 19.55 فیصد تک جا پہنچی۔

یہ اضافہ سبز چارے، سبزیوں، پھل اور تمباکو کی ڈبل ڈیجٹ پیداوار کے باعث ہوا۔

مویشیوں کے شعبے میں نمو4.72  فیصد سے گھٹ کر 2.94 فیصد تک آ گئی، جس کی وجہ چارے کے اخراجات میں اضافہ بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:’اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا‘ وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی مثبت رپورٹ کا خیرمقدم

اسی طرح جنگلات اور ماہی گیری کے شعبوں میں نمو بالترتیب 2.66 فیصد اور 1.40 فیصد رہی۔

صنعتی شعبہ

مالی سال 2025 میں صنعتی شعبے میں نمو 5.26 فیصد رہی، جو پہلے لگائے گئے تخمینے یعنی 4.77  فیصد سے زائد ہے۔

معدنیات و کان کنی کے شعبے میں کمی کم ہو کر منفی 3.38 فیصد سے منفی 2.35 فیصد تک محدود رہی، جس میں تیل 3.5 فیصد، چونے کا پتھر 31.6 فیصد، ماربل  11.6فیصد اور ایکسپلوریشن لاگت 26.1 فیصد میں بہتری شامل ہے۔

اسی طرح بڑی صنعتوں کی پیداوار جو کیو آئی ایم انڈیکس کے ذریعے ناپی جاتی ہے، منفی 1.53 فیصد سے بہتر ہوکر منفی 0.69 فیصد تک پہنچ گئی۔

خدماتی شعبہ

خدمات کے شعبے میں نمو2.91  فیصد سے بڑھ کر 3 فیصد تک پہنچ گئی، جس میں تمام ذیلی شعبوں نے مثبت کردار ادا کیا۔

تھوک و پرچون تجارت میں بہتری آتے ہوئے نمو 0.14  فیصد سے بڑھ کر 0.46 فیصد تک پہنچی، جو زرعی، صنعتی پیداوار اور درآمدات میں بہتری کے باعث ممکن ہوئی۔

اسی طرح ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج شعبہ 2.20 فیصد سے بہتر ہو کر 2.43 فیصد تک پہنچا، جس میں این ٹی آر سی، پی آئی اے، ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز، سول ایوی ایشن اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور اسٹوریج سرگرمیوں کے اعداد و شمار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن میں معمولی کمی آتے ہوئے شرح 6.48  فیصد سے گھٹ کر 5.85 فیصد ہو گئی، جبکہ فائنانس اور انشورنس شعبے میں بہتری آتے ہوئے نمو 3.22  فیصد سے بڑھ کر 3.90 فیصد تک جا پہنچی۔

معیشت کا مجموعی حجم

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق، تازہ ترین قومی کھاتوں کے تخمینوں کے مطابق، مالی سال 2025 میں معیشت کا مجموعی حجم 113.7 کھرب روپے یعنی 407.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے 105.2 کھرب روپے یعنی 371.8 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

دوسری جانب فی کس آمدن 506,188 روپے یعنی 1,812 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

سہ ماہی کارکردگی

کمیٹی نے مالی سال 2024-25 کی پہلی تین سہ ماہیوں کی شرح نمو میں نظرثانی کی منظوری دی، جبکہ چوتھی سہ ماہی کے نئے اعداد و شمار بھی جاری کیے۔

پہلی سہ ماہی میں نمو 1.37 فیصد سے بڑھ کر 1.80 فیصد، دوسری میں1.53  فیصد سے 1.94 فیصد، اور تیسری میں 2.40  فیصد سے 2.79 فیصد تک بہتر ہوئی۔

کمیٹی کے مطابق یہ بہتری بنیادی طور پرزرعی شعبے کے سالانہ بینچ مارکس میں اضافے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔چوتھی سہ ماہی کے دوران معیشت میں5.66  فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ اس مدت میں زرعی شعبہ 0.18 فیصد، صنعتی شعبہ 19.95  فیصد اور خدمات کا شعبہ 3.72  فیصد بڑھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ادارہ شماریات پھل تمباکو زرعی شعبہ سبزیوں شرح نمو

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی سے زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت
  • اسلام آباد، سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ بلیو ایریا میں قتل
  • ہسٹوٹرپسی: کینسر مریضوں کے لیے امید افزا خبر، بغیر آپریشن انقلابی علاج دریافت
  • زرعی، صنعتی اور خدماتی شعبوں میں بہتری، معیشت کا حجم 407 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • پنجاب حکومت کی زرعی پالیسی کے بعد زراعت مزید نیچے چلی گئی: حافظ نعیم الرحمان
  • اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت  کیلئے  ڈیجیٹل والٹ کا اجرا کیا گیا
  • ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ سکیپ بدل دے گی
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے رقوم بھیجنا آسان ہوگیا
  • آئی ایم ایف کا کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ