خواجہ آصف کا عمران خان پر طالبان کو لا کر بسانے کا الزام، عمران ریاض نے سخت جواب دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کےسابق وزیراعظم عمران خان پر ہزاروں طالبان کو پاکستان میں لا کر بسانے کے الزام پر یوٹیوبر اور صحافی عمران ریاض میدان میں اتر اور کہا کہ خواجہ صاحب اپنی عمر کا لحاظ کریں اور جھوٹ نہ بولیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا، آج بھی PTI دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ہے، افغان حکومت کے ساتھ سالوں پہ محیط مذاکرات اور وفود کا کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔ 60لاکھ افغان مہاجرین 60 سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔ وقت آ گیا ہے افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اور یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں۔ یہ کیسے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ میسر کرتے ہیں۔
پاکستان میں آزادی صحافت اور غیرملکی ایجنسی کی گمراہ کن رپورٹ
ھزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا۔ آج بھی PTI دھشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہے ھیں۔ سالوں سے ھماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ھے۔ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پہ محیط مذاکرات اور وفود کا کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ھوئ۔ روزانہ فوجی… https://t.
صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’خواجہ صاحب اپنی عمر کا لحاظ کیجیے اور جھوٹ مت بولیے ، مراد سعید چلاتا رہا شور مچاتا رہا آپ سبکو جگانے کوشش کرتا رہا اور آپ اپنے محسن جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر رجیم چینج آپریشن کے بعد دہشت گردوں کو انٹری دیتے رہے۔
خواجہ صاحب اپنی عمر کا لحاظ کیجیے اور جھوٹ مت بولیے مراد سعید چلاتا رہا شور مچاتا رہا آپ سبکو جگانے کوشش کرتا رہا اور آپ اپنے محسن جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر رجیم چینج آپریشن کے بعد دہشت گردوں کو انٹری دیتے رہے۔ https://t.co/cJ0m6bkMk9
— Imran Riaz Khan (@ImranRiazKhan) October 9, 2025
سی ایس ایس کا امتحان دینے والوں کیلئے اہم خبر، اسامیوں کا اعلان کر دیا گیا
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان میں طالبان کو کے ساتھ
پڑھیں:
پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ قابلِ مذمت ہے، علامہ نثار قلندری
اپنے بیان میں سینئر نائب صدر جعفریہ الائنس نے مطالبہ کیا کہ ریاست ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور پاکستان میں امن و سکون برقرار رہ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ نثار احمد قلندری نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ علامہ نثار احمد قلندری نے اپنے بیان میں شہداء کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ایف سی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بڑے سانحے کو ٹالا، جو خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں، وانا، اسلام آباد اور پشاور کے حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ دشمن قوتیں پاکستان کو دوبارہ دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ علامہ نثار قلندری نے مزید کہا کہ قوم ریاستی اداروں سے موثر حکمتِ عملی، شفاف انٹیلی جنس شیئرنگ اور عملی اقدامات کی توقع رکھتی ہے، دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی مددگاروں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔