2025-08-15@15:41:42 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«پولیو پروگرام»:
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو کی قیادت میں کام کرنے والے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام اور یوفون 4G نے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کردیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت یوفون ملک گیر موبائل نیٹ ورک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پولیو ویکسی نیشن سے متعلق آگاہی پیغامات عوام تک پہنچائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو مہم کو مزید تیز کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک قرار دیا جاسکے، وزیراعظم پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین اشتراک، پاکستان سے پولیو کے خاتمے جیسے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کی رسائی اور جدت کو پولیو پروگرام کی تکنیکی مہارت کے ساتھ یکجا کر کے یہ تعاون قوتِ مدافعت میں موجود...
اسلام آباد میں پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ قومی مشن ہے، پولیو کے خلاف ہماری جدوجہد میں قیمتی جانوں کی قربانیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو فری بنانے کے لیے ہماری سیاسی اور عملی وابستگی غیر متزلزل ہے اور ویکسینیشن کو مضبوط بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے پیشہ ور ڈی جی کی تقرری کی گئی ہے اور مذہبی و سماجی رہنماؤں کی مدد سے انکاری کیسز میں کمی آ رہی...
---فائل فوٹو گزشتہ ماہ ملک بھر سے 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کےلیے جمع کیے گئے جن میں سے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 69 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، پولیو وائرس 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا جبکہ تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع میں، خیبر پختون خوا کے 8، بلوچستان کے 6 جبکہ پنجاب کے 4 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیاپاکستان میں...
زاہد چودھری : پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں عدیل تصور نے کہا کہ اضلاع پولیو ورکروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ انسداد پولیو پروگرام نے اضلاع سے متحرک آبادیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدیل تصور کا کہنا تھا کہ اضلاع متحرک آبادیوں کا ڈیٹا پولیو پروگرام کو فوری ارسال کریں،متحرک آبادیاں جو منتقل ہو چکی ان کی تفصیلات بھی ارسال کی جائیں،اضلاع پولیو ورکروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں،تجزیہ کر کے نتائج فوری پولیو پروگرام کو بھیجے جائیں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے انسداد پولیو پروگرام سربراہ کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ لینے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے 18 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،18 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ان علاقوں میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 22 اضلاع سے سیوریج کے نمونے جمع کیے گئے تھے۔ چمن، اسلام آباد، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر، لاہور، ڈی جی خان، بدين، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی شرقی، وسطی، کیماڑی اور غربی، شہید بینظیر آباد، سجاول اور سکھر کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی...
ملک میں 2025 کے تیسرے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس کی تصدیق ہوگئی۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ضلع لاڑکانہ، سندھ سے ایک اور پولیو کیس سامنے آیا ہے، جو رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ اس کے ساتھ ہی سندھ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دو اور خیبر پختونخوا میں ایک ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال 2024 میں ملک بھر میں 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبرپختونخوا، 23 سندھ، جبکہ ایک، ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 2025 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوچکی ہے، جس میں 99 فیصد اہداف حاصل کیے گئے۔ یہ مہم...