کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان ہلاک، بھتہ خوری ناقابلِ برداشت، ضیا لنجار
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، حکومت کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اہم معاملہ تھا، اسی لیے آج کی پریس کانفرنس میں خود شریک ہوا ہوں۔ بھتہ خوری کی وارداتیں ناقابلِ برداشت ہیں۔
4 بھتہ خور ہلاک، 3 گرفتارضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث چار افراد پولیس مقابلے میں مارے گئے، جب کہ تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بھتہ خوری کی نئی لہر کے پیچھے کون ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کراچی میں کاروبار پھلے پھولے اور تاجروں کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔ ہم بزنس کمیونٹی سے رابطے میں ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
تاجروں کے تحفظ کے لیے ویب پورٹل کا قیاموزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ کچھ تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جن پر فوری کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کی شکایات کے اندراج کے لیے ایک ویب پورٹل تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔
سی آئی اے اور ایس آئی یو کی کارروائیاں، 20 سے زائد بھتہ خور گرفتارایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ سی آئی اے اور ایس آئی یو نے گزشتہ دو ہفتوں میں 20 سے زائد بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔
ان کے مطابق رواں سال اب تک بھتہ خوری کے 118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 44 کیسز ذاتی اختلافات پر مبنی تھے، جبکہ پولیس نے مجموعی طور پر 43 بھتہ خوروں کو سال بھر میں گرفتار کیا۔
جرائم میں کمی، پولیس چیف کی بریفنگکراچی پولیس چیف نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کا پیچھا کیا جا رہا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ پولیس کی تفتیشی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 2 ہزار اے ایس آئی بھرتی کرنے کا فیصلہ
ان کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم میں 28 فیصد اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امن و امان اولین ترجیحپولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ حکومت کی پالیسی بالکل واضح ہے، کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ شہریوں یا کاروباری طبقے کو تنگ کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل آئی جی بھتہ خور سندھ پولیس ضیا لنجار وزیر داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ا ئی جی بھتہ خور سندھ پولیس ضیا لنجار وزیر داخلہ وزیر داخلہ کراچی میں بھتہ خوری بتایا کہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی؛ سرسید پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
کراچی:سرسید تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان احمد ولد ظفراللہ اور جاوید ولد غلام فرید کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور گلستانِ جوہر کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم احمد کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جو اس سے قبل 3 مختلف مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے تاہم مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔